اطلاعات و اعلانات

اطلاعات واعلانات

نوٹ: اعلانات صدر؍ امیر صاحب حلقہ؍جماعت کی تصدیق کے ساتھ آنا ضروری ہیں

درخواستہائے دعا

٭…مبارک احمد صاحب تحریر کرتے ہیں کہ خاکسار کی زوجہ کی ہمشیرہ طاہرہ ساجد صاحبہ زوجہ ساجد احمد پتہ کی پتھری کے آپریشن کے بعد گذشتہ کافی عرصہ سے علیل ہیں اورناسازی طبع کے باعث بغرض علاج ایک ماہ سے ہسپتال میں داخل ہیں۔

٭… لئیق احمد عاطف صاحب نمائندہ الفضل انٹرنیشنل مالٹا تحریر کرتے ہیں کہ ہمارے ایک پاکستانی مسلمان کاروباری دوست مکرم لیاقت علی صاحب کو کام کے دوران کندھے پر چوٹ آگئی تھی۔ علاج اور تھراپی وغیرہ ہورہی ہے۔ ڈاکٹر نے کہا ہے کہ اگر تھراپی سے آرام نہیں آتا تو پھر سرجری کرنی پڑے گی جبکہ موصوف سرجری نہیں کرانا چاہتے۔

٭… عابد انور خادم صاحب ناظم تبلیغ مجلس انصار اللہ ساؤتھ ریجن یو کے تحریر کرتے ہیں کہ چودھری منیر احمد (لاہور)کچھ عرصہ سے سانس اور دیگر تکالیف میں علیل ہیں۔

احباب جماعت سے دعا کی درخواست ہے کہ اللہ تعالیٰ جملہ مریضان کو محض اپنے فضل وکرم سے معجزانہ شفا اور صحت کاملہ وعاجلہ عطا فرمائے۔ آمین

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button