افریقہ (رپورٹس)

مجلس انصاراللہ ددگو، برکینا فاسو کا ریجنل اجتماع

مکرم شاکر مسلم صاحب ریجنل مبلغ ددگو، برکینا فاسو تحریر کرتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ کے فضل سے مجلس انصاراللہ ددگو، برکینافاسو کو اپنا ریجنل اجتماع مورخہ ۱۱ و۱۲؍جولائی۲۰۲۴ء کو چربا شہر میں منعقد کرنے کی توفیق ملی۔ مورخہ ۱۱؍جولائی کو بعد نماز ظہر افتتاحی اجلاس منعقد ہوا جس کی صدارت ریجنل صدر صاحب ددگو نےکی۔ تلاوت قرآن کریم اور عہد کے بعد صدر صاحب نے افتتاحی تقریر کی اور انصار کو ان کی ذمہ داریوں کی طرف توجہ دلائی۔ بعد ازاں تین علمی اور تین ورزشی مقابلے منعقد کیے گئے۔

دوسرے روز کا آغاز نماز تہجد سےہوا۔ بعد نماز فجر مقامی معلم خالد صاحب نے درس دیا۔ ناشتہ کے بعد مقامی مبلغ Kindo Ishaq صاحب نے نماز کی اہمیت پر درس دیا۔ بعد ازاں اختتامی اجلاس کی کارروائی شروع ہوئی جس کی صدارت عبدالوہاب صاحب نمائندہ صدر مجلس انصار اللہ نے کی۔ تلاوت قرآن کریم، عہد اور قصیدہ کے بعد ناظم اجتماع نے اجتماع کی رپورٹ پیش کی جبکہ مہمان خصوصی نے انعامات تقسیم کیے اور اختتامی کلمات کہے۔ خاکسار نے تمام احباب کا شکریہ ادا کیا اور دعاکروائی۔ اس ریجنل اجتماع میں اٹھارہ مجالس کے ۷۱؍انصار نے شرکت کی۔ الحمدللہ علیٰ ذالک

(مرسلہ: چودھری نعیم احمد باجوہ۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل)

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button