متفرق مضامین

ربوہ کا موسم(۲۰تا ۲۶؍ستمبر۲۰۲۴ء)

ربوہ میں موسم کا یہ ہفتہ بھی گذشتہ سات دنوں سے مختلف نہ تھا۔ اگر فرق تھا تو صرف یہ کہ گرمی میں اضافہ محسوس کیا گیا۔ لوگوں کی زبانوں پر برملا یہ فقرات سنے گئے کہ گرمی تو جاتے جاتے پھر لوٹ کر آگئی ہے۔ اس ہفتہ کے مجموعی موسم کی اگر بات کی جائے تو گرم اور خشک تھا۔ اکثر گھروں میں ایئر کنڈیشنرز جو بند ہوگئے تھے وہ دوبارہ آن ہوگئے۔ ماضی قریب میں بڑے بوڑھے یہ کہا کرتے تھے کہ ستمبر کا نصف اول جیسے تیسے گزار لو پھر ٹھنڈ آپ کی منتظر ہے لیکن امسال یہ کہاوتیں تبدیل ہوتی ہوئی نظر آرہی ہیں۔

گلوبل وارمنگ کی وجہ سے کلائمیٹ کی تبدیلی اب واضح ہوتی جارہی ہے۔ واضح رہے اس سال کے آغاز میں سردی جاتے جاتے پھر عود کر آگئی تھی۔ تو یہ موسمیاتی تبدیلی کا واضح ثبوت ہے۔ اسی طرح گرمی کے موسم میں بھی ایسا دیکھا گیا ہے۔ لوگوں نے جو گرمی کے ہونے کا شور ڈال رکھا ہے۔ اللہ تعالیٰ نے اپنے فضل سے ان کے دل کی دعاؤں کو سنا اور جمعرات کو نماز مغرب کے وقت ٹھنڈی ہوا پر مشتمل مختصر وقت کے لیے تیز آندھی چلنا شروع ہوئی جو بعد میں آہستہ ہوا میں تبدیل ہوگئی اور موسم میں واضح تبدیلی نوٹ کی گئی۔ ٹمپریچر زیادہ سے زیادہ ۳۳؍اور کم سے کم ۲۴؍ درجہ سینٹی گریڈ نوٹ کیا گیا۔ (ابو سدید)

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button