ایشیا (رپورٹس)

وہاڑی میں مسلسل دوسرے روز پولیس نے احمدیوں کی قبروں کے کتبوں پر سیاہ رنگ پھیر دیا

٭… پولیس انتہا پسندوں کی خوشنودی کے لیے مسلسل غیر قانونی اقدام کر رہی ہے

وہاڑی میں مسلسل دوسرے دن پولیس نے احمدیوں کی قبروں کے کتبوں پر درج مقدس تحریرات پر سیاہ رنگ پھیر دیا۔تفصیلات کے مطابق مورخہ ۲۶؍ستمبر ۲۰۲۴ء کو پولیس نےEB- 245ضلع وہاڑی کے قبرستان میں احمدیوں کے کتبوں پر لکھی مقدس تحریرات کو مٹادیا۔ یہ واقعہ تھانہ شیخ فاضل کی حدود میں پیش آیا۔ قبل ازیں تھانہ گگو منڈی کی حدود میں ۲۵؍ستمبر کو ۱۳؍احمدیوں کی قبروں کے کتبوں پر درج مقدس تحریرات پر پولیس نے انتہاپسندوں کے مطالبہ پر سیاہ رنگ پھیر دیا تھا۔

تفصیلات کے مطابق مخالفین کی طرف سے انتظامیہ پر دباؤ ڈالا جارہا تھا کہ احمدیوں کی قبروں کے کتبوں پر لکھی مقدس تحریرات کو مٹایا جائے اور مخالفین یہ کام خود کرنا چاہتے تھےجس پر پولیس نے انہیں کہا کہ یہ کام پولیس کرے گی اور کسی مسلک کا کوئی فرد اس میں شامل نہ ہوگا۔ چنانچہ مورخہ ۲۶؍ستمبر شام ۵ بجے کے قریب پولیس کے ۵ اہلکار قبرستان آئے۔ احمدیہ قبرستان میں احمدیوں کی قبروں کے کتبوں پر پینٹ پھیر کر مقدس تحریرات پر سیاہ رنگ پھیر دیا۔

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button