اطلاعات و اعلانات

اطلاعات واعلانات

نوٹ: اعلانات صدر؍ امیر صاحب حلقہ؍جماعت کی تصدیق کے ساتھ آنا ضروری ہیں

درخواستہائے دعا

٭… مقبول احمد صاحب ولد محمود احمد صاحب مرحوم تحریر کرتے ہیں کہ خاکسار تھوک کا کام کرتا ہے۔ ۲۰۲۰ء میں دکان میں شارٹ سرکٹ ہونےکی وجہ سے آگ لگ گئی تھی جس کی وجہ سے بہت مالی نقصان ہوگیا تھا۔احباب جماعت سے مالی حالات کے جلد بہتر ہونے کے لیے دعا کی درخواست ہے۔

اسی طرح خاکسار کے کزن نسیم احمد وسیم صاحب ولد عصمت اللہ صاحب عرصہ تقریباً ساڑھے چار سال سے قتل کے ایک ناجائز مقدمہ میں ملوث ہونے کی وجہ سے جیل میں زیر تفتیش ہیں۔ ان کی جلد رہائی کے لیے دعا کی درخواست ہے۔

٭… وقار الحق صاحب مبلغ سلسلہ ریجن سساندرا،آئیوری کوسٹ تحریر کرتے ہیں کہ خاکسار کے والد محترم عبدالحق صاحب کو گذشتہ دنوں ڈاکٹرز نے مختلف ٹیسٹوں کی رپورٹس کے مطابق دل کی تین شریانوں کی بندش تشخیص کی ہے جس کے لیے جلداز جلد دل کا بائی پاس کیا جانا تجویز کیا گیا ہے۔ آئندہ چند دنوں تک آپریشن متوقع ہے ان شاءاللہ۔

احباب جماعت سے دعا کی درخواست ہے کہ اللہ تعالیٰ والد محترم کو آپریشن کی ہر قسم کی پیچیدگی سے بچائے نیز بعد از آپریشن شفائے کاملہ وعاجلہ نیز صحت وسلامتی والی فعال اور لمبی زندگی عطا فرمائے۔آمین

٭…٭…٭

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button