اطلاعات و اعلانات

اطلاعات واعلانات

نوٹ: اعلانات صدر؍ امیر صاحب حلقہ؍جماعت کی تصدیق کے ساتھ آنا ضروری ہیں

درخواستہائے دعا

نوید الرحمٰن نمائندہ الفضل انٹرنیشنل بنگلہ دیش درج ذیل درخواستہائے دعا بھیجتے ہیں:

۱۔ مکرم مستفیض الرحمٰن صاحب مربی سلسلہ میرپور جماعت بنگلہ دیش کے اکلوتے بیٹے عزیزم احسان الرحمٰن بعمر چار ماہ جو وقف نو سکیم میں شامل ہے پیدائش کے بعد سے گُردے کی تکلیف سے دو چار ہے۔ عزیز م کا عنقریب Cystoscopy متوقع ہے۔

۲۔ مکرم سلطان محمود انور صاحب مربی سلسلہ و استاد جامعہ احمدیہ بنگلہ دیش کی بڑی بیٹی عزیزہ عافیہ محمود (واقفہ نو)عمر سات سال کو گذشتہ کئی مہینوں سے پیٹ میں دردکی شکایت اوربخار ہے۔ ڈاکٹروں کو مرض کی تشخیص میں کئی دقتیں پیش آرہی ہیں۔

۳۔ مکرم شیخ شریف احمد صاحب مربی سلسلہ جماعت احمدیہ تاڑوا ڈینگی بخار اور ٹائفائیڈ کا شکار ہیں۔ موصوف کے گُردوں میں تکلیف ہے نیز ذیابیطس کے بھی مریض ہیں۔ ابھی گھر پر ہی علاج کا سلسلہ جاری ہے۔

احباب جماعت سے دعا کی درخواست ہے اللہ تعالیٰ اپنا خاص فضل و رحم فرماتے ہوئے تمام مریضان کو صحت و تندرستی والی لمبی اور فعال زندگی سے نوازے۔ آمین

٭…٭…٭

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button