ادب آداب

ادب آداب

کم از کم کھانا کھاتے وقت اپنا دایاں ہاتھ استعمال کیا کرو

حضور انور کے ساتھ واقفاتِ نو سکاٹ لینڈ کی ملاقات کےدوران ایک آٹھ سالہ بچی نے بڑی معصومیّت سے عرض کیا کہ مَیں فی الحال بایاں ہاتھ استعمال کرتی ہوں اور مجھے کاموں کے لیےاپنا دایاں ہاتھ استعمال کرنا مشکل لگتا ہے۔ دعا اور راہنمائی کی عاجزانہ درخواست ہے۔

اس پر حضور انورنے کمال شفقت اور محبّت سےجواب دیتے ہوئے اس بچی کو سمجھایا کہ دیکھو! اگر آپ بایاں ہاتھ استعمال کرتی ہو تو کوئی بات نہیں۔ بہت سے ایسے لوگ ہیں جو اپنا بایاں ہاتھ استعمال کرتے ہیں۔ لیکن اس بات کی عادت ڈالو کہ کھانا کھاتے وقت اپنا دایاں ہاتھ استعمال کرو۔ اس کے علاوہ چونکہ آپ بایاں ہاتھ استعمال کرتی ہو تو ظاہری بات ہے بائیں ہاتھ سے لکھنے پر مجبور ہو، لیکن جب آپ کھانا کھاؤ تو کھانا کھانے کے لیے لازماً اپنے دائیں ہاتھ کو استعمال کرنے کی کوشش کرنی چاہیے۔ اگر کچھ عرصہ کوشش کرو توپھر اللہ تعالیٰ بھی مدد کرے گا اور کم از کم کھانا کھاتے وقت اپنا دایاں ہاتھ استعمال کیا کرو۔ ورنہ تو کوئی فرق نہیں پڑتا، اللہ تعالیٰ نے آپ کو اس طرح بنایا ہے، اس عادت کو چھوڑنا بہت مشکل ہے۔ (الفضل انٹرنیشنل 4 جولائی 2024ء)

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Check Also
Close
Back to top button