بچوں کا الفضل

کینیڈا

کینیڈا نام کا مطلب گاؤں یا تصفیہ شدہ جگہ کا ہے۔ 1535ء میں اس علاقے کے لوگوں نے جو آج کل کیوبیک سٹی کہلاتا ہے، جیکوئیس کارٹیئر کو اس جگہ سے سٹاڈاکونا کا گاؤں کہہ کر متعارف کرایا۔ کارٹیئر نے اس لفظ کینیڈا کا استعمال صرف اس جگہ تک محدود نہ رکھا بلکہ ڈونا کونا یعنی جو سٹاڈاکونا کا حاکم تھا، کے زیرِ انتظام پورے علاقے کو یہی نام دے دیا۔ 1547ء تک نقشوں وغیرہ میں اس جگہ اور اس کے ملحقہ علاقوں نام کینیڈا پڑ گیا تھا۔

کینیڈا (Canada) شمالی امریکہ کا ایک ملک ہے۔ اس کے دس صوبے اور تین علاقے بحر اوقیانوس سے بحرالکاہل اور شمال کی طرف بحر منجمد شمالی تک پھیلے ہوئے ہیں، جس سے یہ دنیا کے سب سے طویل ساحل کے ساتھ کُل رقبہ کے لحاظ سے دنیا کا دوسرا سب سے بڑا ملک بنتا ہے۔ اس کا کُل رقبہ 9,984,670 مربع کلومیٹر (3,855,100 مربع میل) ہے۔ کینیڈا کی زمینی سرحدیں ریاستہائے متحدہ امریکہ کے ساتھ جنوب اور شمال مغرب کی طرف سے ملتی ہیں۔ ریاستہائے متحدہ کے ساتھ اس کی سرحد دنیا کی سب سے طویل بین الاقوامی زمینی سرحد ہے۔ کینیڈا موسمیاتی اور ارضیاتی دونوں خطوں کی ایک وسیع رینج سے متّصف ہے۔ یہ چار کروڑ لوگوں کا ایک کم آباد ملک ہے، جس کی اکثریت شہری علاقوں میں رہتی ہے۔ کینیڈا کا دار الحکومت اوٹاوا ہے اور اس کے تین بڑے میٹرو پولیٹن علاقے ٹورانٹو، مونٹریال اور وینکوور ہیں۔

انگریزی اور فرانسیسی کینیڈا کی دو سرکاری زبانیں ہیں۔ انگریزی 59.7% آبادی کی مادری زبان ہے جبکہ فرانسیسی 23.2%کی مادری زبان ہے۔ 7؍جولائی 1969ء کو آفیشل لینگوئج کے تحت وفاقی حکومت میں فرانسیسی کو انگریزی کے برابر درجہ دے دیا گیا۔

کینیڈا میں زیادہ سے زیادہ اور کم سے کم اوسط درجہ حرارت کا جگہ کے لحاظ سے بہت فرق ہے۔ کینیڈا کا سرکاری کھیل آئس ہاکی ہے۔ ہاکی قومی مشغلہ ہے اور اس وقت ڈیڑھ ملین (1.65) سے زائد افراد اس کے باقاعدہ رکن ہیں۔ ہاکی کے بعد دوسری مشہور کھیل کینیڈین فٹ بال اور کرلنگ ہے۔ کینیڈا کی فٹ بال کی لیگ ملک کی دوسری سب سے زیادہ مشہور لیگ ہے اور کینیڈا کی شناخت کا باعث بھی ہے۔

(خلیق احمد شرجیل۔ جرمنی )

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button