ذہنی آزمائش

ذہنی آزمائش

راستہ تلاش کریں

ظہر کی اذان ہو چکی ہے۔ گڈو نے مسجد جانا ہے۔ راستہ تلاش کرنے میں اس کی مدد کریں اور لفظ بھی مکمل کریں۔ …..+ہ+ر=ظہر

بوجھو تو سہی

1: وہ کون سا بینک ہے جہاں پیسے نہیں ملتے؟ ……. …….
2: وہ کیا چیز ہے جس کی ایک آنکھ ہے لیکن اسے نظر نہیں آتا؟ ……. ……. ……. ……. ……. ……. ……. …….
3: ہر موسم میں ہر فصل میں رہتاہے ایک شکل میں
کوئی اُبالے کوئی پکائے جیسے جس کا دل کرے کھائے
……. ……. ……. ……. ……. ……. ……. ……. …….
4: وہ کیا چیز ہے جسے آپ دیکھ نہیں سکتے لیکن سن سکتے ہیں؟ ……. ……. ……. ……. ……. …….
5: وہ کیا چیز ہے جسے ڈوبتا دیکھ کر کوئی بچانے نہیں آتا؟ ……. ……. ……. ……. ……. …….

پڑھیں اور سوچیں

1: قرآن کریم کی کتنی سورتیں یٰۤاَیُّہَا النَّبِیُّ کے الفاظ سے شروع ہوتی ہیں؟ ……. ……. ……. ……. …….
2: قرآن کریم کی کتنی سورتیں یٰۤاَیُّہَا الَّذِیۡنَ کے الفاظ سے شروع ہوتی ہیں؟ ……. ……. ……. …….
3: قرآن کریم کی کتنی سورتیں قُلْ کے لفظ سے شروع ہوتی ہیں؟ ……. ……. ……. ……. ……. …….
4: کتنی سورتیں یٰۤاَیُّہَا النَّاسُ سے شروع ہوتی ہیں؟ ……. ……. ……. ……. ……. ……. ……. …….
5: کتنی سورتیں اِنَّا کے لفظ سے شروع ہوتی ہیں؟……. ……. ……. ……. ……. ……. ……. …….

دینی معلومات

ماہِ اگست و ستمبر 2024ء کے الفضل انٹرنیشنل سے

1: کس ملک کے جلسہ سے پہلی بار حضور انور ایدہ اللہ براہِ راست تینوں دن مخاطب ہوئے؟ ……. ……. …….
2: الفضل میں ‘‘دنیائے احمدیت میں آئندہ ہفتہ’’ کا سیگمنٹ کس دن کے شمارے میں آتا ہے؟ ……. …….
3: ماہِ ستمبر میں کون سا معروف اسلامی دن منایا گیا؟…….
4: ماہِ ستمبر میں کس ملک میں نصرت جہاں سکیم کے تحت مزید ایک کلینک قائم کیا گیا؟ ……. ……. ……. …….
5: ماہِ ستمبر میں پاکستان میں کس احمدیہ مسجد کے منارے شہید کر دئے گئے؟ ……. ……. ……. …….
6: ماہِ اگست میں کس ملک میں شرپسندوں نے احمدی گھروں، مساجد اور جامعہ احمدیہ کو نقصان پہنچایا؟ ……. ……. …….

کسوٹی

1: میں بہت وسیع ہوں
2: میں خشکی کے کناروں پر پایا جاتا ہوں
3: میرا ذکر قرآن کریم میں ہے
4: میں پوری دنیا کو پانی مہیا کرتا ہوں
5: اگر میں بارش نہ بھجواؤں تو قحط پیدا ہوجائے
6: میرے کنارے کو ساحل کہتے ہیں
7: میرے اوپر سفر کے لیے کشتی درکار ہے
8: میرے اندر تین قسم کے اندھیرے ہیں
9: میرے سینے میں کئی راز دفن ہیں
10: میری خاموشی زیادہ پسندیدہ ہے
(جوابات اگلے شمارے میں)

گذشتہ شمارے کے درست جواب

بوجھو تو سہی: 1: دنیا کی سب سے لمبی چیونٹی (3-4 سینٹی میٹر)ایمازون میں پائی جاتی ہے۔ 2: Gibraltar یورپ میں جنگلی بندروں کا گھر ہے: صحیح۔ 3: دنیا کے دو خطوں افریقہ اور شمال مغربی بھارت میں شیر پائے جاتے ہیں۔ 4: ہاتھی کے کان جسم کو ٹھنڈا رکھنے کے لیے لمبے ہوتے ہیں۔ 5: سکول a school مچھلی کے جھنڈ کو کہا جاتا ہے۔
سہیلی بوجھ پہیلی: شریفہ، گجرا، چار پائی، رات دن۔
بیت بازی: حضرت مسیح موعودؑ کے منظوم کلام کے اشعار۔
پڑھیں اور سوچیں: 87 مکی سورتیں، 27 مدنی سورتیں، سات سورتیں انبیاءکے ناموں پر، سورۃ الاخلاص میں بسم اللہ کے علاوہ ایک کسرہ ہے، سورۃ الفاتحہ کے بیس نام ہیں

گذشتہ شمارے کی ذہنی آزمائش کے صحیح جواب بھجوانے والے:

جرمنی: عطاء الحئی راشد۔ مالی: تاشفہ نورین، مطہر احمد ناصر، طاہر احمد ناصر، اطہر احمد ناصر۔ ملائیشیا: انیقہ علی۔
ان کے علاوہ شامل ہیں: ھبۃالکافی، ولید احمد، نادی احمدمرزا، ہانیہ سندھو، ملیحہ ظہیر، عفایہ عباس، مونس ظہیر، شعیر عباس، فراز احمد باجوہ، زعیم احمد، ھبۃ النور۔

بچوں کے الفضل میں آنے والے یاد کرنے کے امور یا ذہنی آزمائش حل کر کے اردو میں اپنا نام اور شہر ہمیں بذریعہ ای میل [email protected] یا بذریعہ واٹس ایپ؍ٹیلی گرام +447566234466 پر ارسال کیجیے۔

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button