متفرق

ہوا اور پانی سے مکھن تیار کرنے کا تجربہ حیرت انگیز طور پر کامیاب

ویسے تو سائنسدان اپنے نئے تجربات سے دنیا کو حیران کرتے ہی رہتے ہی لیکن اس بار ایک ایسا کارنامہ انجام دیا کہ سننے والے دنگ رہ گئے۔

جی ہاں ! سائنسدانوں نے ہوا سے مکھن بنانے کا کامیاب تجربہ کیا ہے، مائیکرو سافٹ کے شریک بانی بل گیٹس کے تعاون سے ایک امریکی کمپنی نے صرف کاربن ڈائی آکسائیڈ اور ہائیڈروجن کی مدد سے مکھن تیار کیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق جرنل نیچر اسٹیبلیٹی میں شائع ہونے والی تحقیقی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ یہ مکھن تو محض آغاز ہے، اب دودھ، آئس کریم اور پنیر بھی تیار کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

رپورٹ کے مطابق امریکی کمپنی نے تھرمو کیمیکل طریقہ کار کے ذریعے چکنائی تیار کی جو ابھی صرف جانوروں کے ذریعے حاصل کی جاتی ہے، یہ مکھن ماحول دوست ہے اور سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ یہ حیوانی چکنائی کا متبادل ثابت ہوگا۔مائیکروسافٹ کے بانی بل گیٹس نے اپنی ایک پوسٹ میں بتایا ہے کہ اس مکھن کے لیے تمام چکنائی کاربن اور ہائیڈروجن ایٹمز سے تیار کی گئی اور اس کے لیے جانوروں یا پودوں کی ضرورت نہیں پڑی۔ انہوں نے بتایا کہ اس طریقہ کار میں ہوا سے کاربن ڈائی آکسائیڈ جبکہ پانی سے ہائیڈروجن کو حاصل کیا گیا ہے اور گرم کرکے ان میں سے فیٹی ایسڈز کو الگ کرکے چکنائی کو تیار کیا گیا ہے۔

بل گیٹس کا مزید کہنا ہے کہ لیبارٹری سے چکنائی اور آئل کو تیار کرنا سننے میں تو عجیب لگتا ہے مگر اس سے موسمیاتی تبدیلیوں کے مسئلے سے بچنے میں مدد ملے گی۔ اس طرح کے ماحول دوست مکھن کی قیمت کم رکھنا ایک بڑا چیلنج ہے۔

(اے آر وائی ویب ڈیسک ۱۶؍جولائی ۲۰۲۴ء)

(مرسلہ: بنت کوثر پروین جماعت میشیڈے، جرمنی )

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button