متفرق شعراء

اجتماعات پر حضور انور کے خطبات سے متاثر ہو کر چند اشعار

مستعد ہیں میرے آقا دیں کی خدمت میں سدا

ان کی تقریریں ہمارے واسطے آب شفا

لجنہ اور انصار کو جو کیں نصائح آپ نے

ان کو سن کر ہو گیا پیدا دلوں میں ولولہ

اے خدا!توفیق دے ہم سب کریں ان پر عمل

اور پائیں نیکیوں کی اپنے مولا سے جزا

اے خدا تقویٰ عطا کر اپنی رحمت سے ہمیں

اور تیرے فضل سے ہم کو ملے تیری رضا

دُور کر دے نفرتیں دنیا سے اے میرے خدا

سب دلوں میں بھر دے الفت بھائی چارہ کر عطا

ظالموں کے ظلم سے مولا تو دنیا کو بچا

جو بھی ہیں مظلوم ان کو دے پنہ میرے خدا

ہے دعا مومن کی یارب فضل کر ہم پر ہمیش

امن ہو دنیا میں ہر دم آشتی کی ہو فضا

(خواجہ عبدالمومن۔ ناروے)

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button