افریقہ (رپورٹس)

Lubumbashi، کونگو کنشاسا میں نئے تعلیمی سال کے موقع پر طلبہ کی امداد

(شاہد محمود خان۔ نمائندہ الفضل کونگو ، کنشاسا)

مکرم محمد ذکی خان صاحب ریجنل مبلغ Lubumbashiکونگو کنشاسا تحریر کرتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے جماعت احمدیہ Lubumbashi کو امسال نئے تعلیمی سال کے آغاز پر یتیم بچوں میں کاپیاں اور دیگر سامان تقسیم کرنے کی توفیق ملی۔ الحمدللہ علیٰ ذالک

شہر کے مضافات میں واقع ایک یتیم خانہ Mama Africa Joyکی طرف سے نئے تعلیمی سال کے موقع پر یتیم بچوں کی حوصلہ افزائی کے ليے منعقدہ تقریب کا دعوت نامہ موصول ہوا۔ یہ وہی یتیم خانہ ہے جہاں امسال عید الفطر کے پُرمسرت موقع پر ہیومینٹی فرست جرمنی کے تعاون سے راشن تقسیم کیا گیا تھا۔

مکرم امیر صاحب کونگو کنشاسا کی ہدایت کے مطابق پانچ عدد کاپیوں کے کارٹن، پینسل، ربڑ، شاپنر، جیومیٹری باکس، سکول بیگ، کلر پینسلز، کلر مارکرز وغیرہ کے ساتھ ہیومینٹی فرسٹ کا وفد شام چار بجے یتیم خانہ پہنچا جس میں مکرم جمعہKanda صاحب ریجنل قائد خدام الاحمدیہ، مکرم ادریس صاحب مقامی مشنری اور مکرم عباس صاحب قائد مجلس خدام الاحمدیہ تھے۔ تقریب میں نمائندہ صوبائی گورنر، شہر کے میئر کا نمائندہ اور دیگر سیاسی و سماجی شخصیات بھی موجود تھیں۔ ہیومینٹی فرسٹ کی طرف سے ان تحائف پر یتیم خانہ کے مہتمم صاحب نے ہیومینٹی فرسٹ کا شکریہ ادا کیا۔ یتیم خانہ میں بچوں کی کُل تعداد ۱۳۷؍تھی۔

اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ اس پروگرام کے نیک نتائج پیدا فرمائے۔ آمین

(مرسلہ: شاهد محمود خان۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل)

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button