یورپ (رپورٹس)

ہیلسنکی، فن لینڈ میں شعبہ تبلیغ کے تحت ایک تبلیغی سٹال

(طاہر احمد۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل)

مکرم زیرک اعجاز صاحب نیشنل سیکرٹری تبلیغ فن لینڈ تحریر کرتے ہیں کہ الحمدللہ نیشنل شعبہ تبلیغ کو مورخہ ۷؍ستمبر۲۰۲۴ء کو فن لینڈ کے دارالحکومت ہیلسنکی کے ایک مصروف مقام پر تبلیغی سٹال لگانے کی توفیق ملی جس میں خدام اور انصار نے پھرپور شرکت کی۔

اس موقع پر لوگوں میں اسلام احمدیت کے تعارفی بروشرز بھی تقسیم کیے گئے۔ ۳۰؍افراد سٹال پر آئے اور جماعت کا تعارف حاصل کیا۔ تبلیغی ٹینٹ پر لگی حضرت اقدس مسیح موعودؑ کی تصویر بھی لوگوں کی توجہ کا مرکز رہی۔

ڈیوٹی پر موجود احباب جماعت کے ساتھ بہت سے لوگوں کی مختلف موضوعات پر دلچسپ گفتگو کا سلسلہ جاری رہا۔ دو لوگوں نے گفتگو کے دوران حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز سے ملاقات کرنے کی خواہش کا اظہار بھی کیا۔

اللہ تعالیٰ اس پروگرام کے بہت اچھے اور بابرکت نتائج پیدا فرمائے اور ہمیں اسلام احمدیت اور حضرت اقدس مسیح موعودؑ کا پیغام لوگوں تک کما حقہ پہنچانے کی توفیق نصیب ہو۔ آمین

(مرسلہ: طاہر احمد۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل)

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button