افریقہ (رپورٹس)

مجلس خدام الاحمدیہ گیمبیا کی مجلس شوریٰ کا انعقاد

(مسعود احمدطاہر۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل گیمبیا)

محض اللہ تعالیٰ کے فضل سے مجلس خدام الاحمدیہ گیمبیا کو مورخہ ۲۱؍ستمبر۲۰۲۴ء بروز ہفتہ اپنی نیشنل مجلس شوریٰ جماعتی ہیڈ کوارٹر بانجل کومبو میں منعقد کرنے کی توفیق ملی۔ الحمدللہ علیٰ ذالک

اجلاس کی صدارت مکرم سیکو جامع صاحب صدر مجلس خدام الاحمدیہ گیمبیا نے کی جس کا آغاز صبح دس بج کر بیس منٹ پر تلاوت قرآن کریم اور عہد سے ہوا۔ مکرم معتمد صاحب نے شوریٰ کے قواعد اور گذشتہ سال کی مجلس شوریٰ کی کارروائی پڑھ کر سنائی۔ اس کے بعد مکرم صدر صاحب نے اس سال کی شوریٰ کی تجویز سامنے رکھی۔ اس تجویز پر سیر حاصل گفتگوہوئی جس میں نمائندگان کو اپنا نقطہ نظر پیش کرنے کا موقع ملا۔ بعدازاں رائے شماری کے ذریعہ سفارشات کو حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کی خدمت اقدس میں منظوری کے ليے بھجوانے پر اتفاق ہوا۔

مہتمم صاحب مال نے گذشتہ سال کے مالی بجٹ کی رپورٹ اور آئندہ سال کا مجوزہ بجٹ پیش کیاجس پر سیر حاصل بحث ہوئی اور آخر پر رائے شماری کے ذریعہ حتمی منظوری کےليے بجٹ حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کی خدمت اقدس میں بھجوانے پر اتفاق ہوا۔

مالی بجٹ کے بعد ریجنل قائدین نے اپنے اپنے ریجن کی سالانہ کارکردگی کی رپورٹ پیش کی جس پر بعض قائدین کو مزید بہتری کی طرف توجہ دلائی گئی۔ معتمد صاحب نے نیشنل لیول پر سالانہ کارکردگی کی مختصر رپورٹ پیش کی۔

نائب صدر اور تجنید ٹیم نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ اس سال تمام ملک کی تجنید اپ ڈیٹ کرنا شروع کردی گئی ہے جس سے بہت بہتری آئی ہے اور اگلے سال بھی یہ سلسلہ جاری رہے گا۔ ان شاءاللہ العزیز

مختلف احباب کی طرف سے مجلس خدام الاحمدیہ گیمبیا کی بہتری اور خدام کی تعلیم و تربیت کےليے تجاویز دی گئیں۔ آخر پر صدر صاحب نے اپنی تقریر میں بعض اہم امور کی طرف توجہ دلائی اور اختتامی دعا کرائی۔ دعا کے بعد گروپ فوٹو ہوا اور شاملین کی خدمت میں ظہرانہ پیش کیا گیا۔ یہ اجلاس سہ پہر سوا چار بجے ختم ہوا۔

شوریٰ کے اجلاس میں کُل ۴۴؍ خدام شامل ہوئے اور ملک کے تمام سات ریجنز کی نمائندگی ہوئی۔

(رپورٹ: مسعود احمدطاہر۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل)

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button