امریکہ (رپورٹس)

مجالس ہائے انصاراللہ ٹورانٹو ویسٹ ریجن، کینیڈا کے مشترکہ سالانہ اجتماع کا کامیاب انعقاد

(ناصر احمد وینس۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل کینیڈا)

ٹورانٹو ویسٹ ریجن (کینیڈا) کی جملہ آٹھ مجالس کا مشترکہ ایک روزہ سالانہ اجتماع مورخہ۱۱؍اگست۲۰۲۴ء بروز اتوار منعقد ہوا۔ الحمدللہ

اجتماع کو کامیابی سے ہمکنار کرنے کے لیے جلسہ سالانہ کینیڈا کے فوراً بعد کام شروع کر دیا گیا تھا۔ چنانچہ مقررہ دن اجتماع کی کامیابی کے لیے ساڑھے چار بجے جملہ مجالس کے تمام نماز سینٹرز میں باجماعت نماز تہجد بھی ادا کی گئی۔ بعد ازاں ساڑھے سات بجے Bluehaven نامی پارک میں اجتماعی ناشتہ کرنے کے فوراً بعد کھیلوں کے مقابلہ جات کا انعقاد ہوا جو گیارہ بجے تک جاری رہا۔ تقریباً ۵۰؍انصار نے ان کھیلوں میں حصہ لیا۔ کھیلوں کے اختتام پر ایک اجتماعی وقار عمل کے ذریعہ پارک کی صفائی ستھرائی کی گئی۔

بعد ازاں بارہ بجے اجتماع کا بقیہ پروگرام احمدیہ ابوڈ آف پیس میں شروع ہوا جس میں مکرم ناصر محمود صاحب نائب صدر مجلس انصار اللہ کینیڈا نے اپنی تقریر میں انصار کو ان کی جملہ ذمہ داریوں سے آگاہ کیا۔

دوپہر کے کھانے اور نماز ظہر و عصر کی ادائیگی کے بعد علمی مقابلہ جات کا آغاز ہوا۔ یہ مقابلہ جات احمدیہ ابوڈ آف پیس کے مرکزی ہال و بلڈنگ کے دوسرے فلور پر واقع لجنہ اماءاللہ کے ہال میں منعقد کیے گئے۔ صف اول ( ۵۵؍سال سے اوپر) اور صف دوم (۵۵؍سال سے کم) والے انصار کے علیحدہ علیحدہ مقابلہ جات منعقد ہوئے۔

چار بجے وقفہ برائے ریفریشمنٹس کے بعد اختتامی اجلاس کا انعقاد ہوا۔ تلاوت قرآن کریم، عہد اور نظم کے بعد مکرم سجاد احمد شکیل صاحب ناظم اجتماع نے اجتماع کی رپورٹ پیش کی جس کے بعد تقسیم انعامات کی کارروائی منعقد ہوئی۔ مکرم غلام مصباح بلوچ صاحب مربی سلسلہ و لوکل امیر ٹورانٹوویسٹ اور مکرم سید طارق احمد شاہ صاحب نائب امیر ٹورانٹو ویسٹ کی موجودگی میں پوزیشنز لینے والے انصار میں انعامات تقسیم کیے گئے۔ اس طرح ساڑھے پانچ بجے اجتماع بخیر و خوبی اپنے اختتام کو پہنچا۔ اجتماع میں کُل ۳۱۰؍انصار نے شرکت کی۔ الحمدللہ علیٰ ذالک

(رپورٹ: ناصر احمد وینس۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل)

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button