آسٹریلیا (رپورٹس)

مجلس انصاراللہ آسٹریلیا کی بتیسویں مجلس شوریٰ ۲۰۲۴ء کا انعقاد

(ثاقب محمود عاطف۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل)

٭…منعقدہ ۱۷؍اکتوبر ۲۰۲۴ء مسجد بیت الہدیٰ سڈنی۔ آسٹریلیا

٭…مرکزی نمائندہ مکرم عبدالخالق تعلقدار صاحب اسسٹنٹ پرائیویٹ سیکرٹری (انصار سیکشن) کی شرکت

اللہ تعالیٰ کے فضل سے مورخہ ۱۷؍اکتوبر ۲۰۲۴ء کو صبح دس بجے مجلس انصار اللہ آسٹریلیا کی مجلس شوریٰ کا پہلا اجلاس مکرم عبدالجمیل مبشر صاحب صدر مجلس انصار اللہ آسٹریلیا کی زیر صدارت تلاوت قرآن کریم کے ساتھ شروع ہوا۔ بعد ازاں صدر صاحب نے شوریٰ کے ممبران سے افتتاحی تقریر کی۔ اس کے بعد قائد عمومی مکرم محمود عباسی صاحب نے مجلس شوریٰ کی تجاویز پڑھ کر سنائیں۔ بعدازاں تربیت اور مال کے لیے سب کمیٹیاں تشکیل دی گئیں اور پہلا اجلاس اختتام پذیر ہوا۔

مجلس شوری کا دوسرا اجلا س:سوا گیارہ بجے دوسرا اجلاس مکرم عبد الخالق تعلقدار صاحب اسسٹنٹ پرائیویٹ سیکرٹری (انصار سیکشن) کی صدارت میں منعقد ہوا۔ تلاوت قرآن کریم کے بعد صدر مجلس اور نائب صدر صف دوم مجلس انصاراللہ کا انتخاب ہوا۔ نیز صدر اجلاس نے شوریٰ کی اہمیت بیان کی۔

اس کے بعد وقفہ برائے نماز وطعام ہوا۔ ظہرانے کے بعد سب کمیٹی کی میٹنگ ہوئی۔

شام ساڑھے چار بجے مجلس شوریٰ کا آخری اجلاس صدر مجلس انصاراللہ آسٹریلیا کی صدارت میں شروع ہوا۔ تلاوت قرآن کریم کے بعد قائد مال مکرم طاہر محمود رانا صاحب نے شعبہ مال ۲۰۲۳ء کی تجویز پر عملدرآمد کی رپورٹ پیش کی۔ پھر قائد تربیت مکرم احتشام احمد صاحب نے تجاویز برائے تربیت ۲۰۲۳ء پر عملدرآمد کی رپورٹ پیش کی۔ اس کے بعد سب کمیٹی برائے مال ۲۰۲۴ء کی سفارشات سیکرٹری کمیٹی مکرم مبشر احمد خالد صاحب نے مجلس شوریٰ کے سامنے پیش کیں اور ان سفارشات پرشوریٰ ممبران کو رائے دینے کی دعوت دی گئی۔

سب کمیٹی برائے تربیت ۲۰۲۴ء کی سفارشات سیکرٹری کمیٹی مکرم احتشام احمد صاحب نے مجلس شوریٰ کے سامنے پیش کیں اور شوریٰ ممبران کو اس پر رائے دینے کی دعوت دی گئی۔

دعا کے ساتھ مجلس شوریٰ کا اختتام ہوا۔

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button