ارشادِ نبوی

مساجد جنت کے باغات ہیں

حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا : جب تم جنت کے باغوں میں سے گزرا کرو تو وہاں کچھ کھا پی لیا کرو۔ (حضرت ابوہریرہ ؓ بیان کرتے ہیں کہ) میں نے عرض کی۔ یا رسول اللہ! یہ جنت کے باغات کیا ہیں؟ اس پررسول اللہﷺ نے فرمایا ’’مساجد جنت کے باغات ہیں ‘‘میں نے عرض کی۔ یا رسول اللہ ! ان میں کھانے پینے سے کیا مراد ہے؟ اس پر رسول اللہﷺ نے فرمایا : سُبْحَانَ اللّٰہِ وَالْحَمْدُ لِلّٰہِ وَلَآ اِلٰـہَ اِلَّا اللّٰہُ وَاللّٰہُ اَکْبَرُ‘‘پڑھنا۔

(ترمذی ٗکتاب الدعوات ٗباب حدیث فی اسماء اللّٰہ الحسنی مع ذکرھا تماما)

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button