نظم

قرآں امام اپنا قرآں خدا کی رحمت

(امۃ الباری ناصر)

قرآں امام اپنا قرآں خدا کی رحمت

قرآں سے نور پایا اس سے ملی ہدایت

رحمان خود سکھا دے جو کچھ سمجھ نہ پائیں

خود یاد بھی کرا دے جو کچھ کہ بھول جائیں

جو کچھ پڑھیں ہم اس میں سب پر عمل کریں ہم

جو راہ یہ دکھائے اس راہ پر چلیں ہم

پھر اس کا ترجمہ اور تفسیر کر دے آساں

خود پڑھ کے ہم پڑھائیں سب کو علوم قرآں

ہم ہیں مجاہدِ دیں قرآں جہاد اپنا

کرنیں ہیں نور کی ہم، قرآں ہے چاند اپنا

بچے کو صد مبارک، قرآن کا ہو پڑھنا

دل نور سے یہ بھر دے، ایمان کا ہو بڑھنا

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button