یورپ (رپورٹس)

مجلس انصاراللہ ناروے کے تحت تربیتی سیمینار کا انعقاد

مکرم ڈاکٹر صفدر ملک صاحب قائد تربیت، مجلس انصاراللہ ناروے تحریر کرتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ کے فضل سے مجلس انصاراللہ ناروے کو مورخہ ۱۵؍ستمبر۲۰۲۴ء کو ‘‘شرائطِ بیعت’’ کے عنوان پر ایک تربیتی سیمینار منعقد کرنے کی توفیق ملی۔

سیمینار کا آغاز نمازِ ظہر کے بعد مسجد بیت النصر، اوسلو میں مکرم ڈاکٹر احمد رضوان صادق صاحب صدر مجلس انصار اللہ ناروے کی زیر صدارت تلاوت قرآن کریم سے ہوا۔ بعدازاں مکرم صدر صاحب نےمختصر تمہید کے بعد ہر ایک شرطِ بیعت کی تشریح کےلیے قائدین کو مندرجہ ذیل ترتیب سے باری باری دعوت دی:پہلی شرط بیعت- مکرم عبد الرحمان قریشی صاحب (قائد تعلیم)، دوسری شرط- مکرم رانا مبشر صاحب (قائد عمومی)، تیسری شرط- مکرم رانا نعیم احمد خان صاحب (قائد ایثار)، چوتھی شرط- مکرم خالدملک صاحب (قائد تبلیغ)، پانچویں شرط- مکرم طارق احمد رائے صاحب (نائب قائد جسمانی صحت و ذہانت)، چھٹی شرط- قائدتربیت، ساتویں شرط- مکرم خالد احمد صاحب (قائد وقفِ جدید)، آٹھویں شرط- قائدتربیت، نویں شرط- مکرم عامر خالد احمد صاحب (قائد اشاعت) اور دسویں شرط- مکرم ڈاکٹر سیف الرحمان صاحب (قائد تعلیم)۔ اس کے بعد خاکسار (قائد تربیت) نے پاور پوائنٹ پریزنٹیشن کی مدد سے جملہ شرائطِ بیعت کو مختصر مگر آسان اور سادہ طریق پر تصاویر کی مدد سے پیش کیا۔

سیمینار کے آخر میں مکرم مصور احمد شاہد صاحب مبلغ انچارج ناروے نے چند اختتامی کلمات کہے اور دُعا کے ساتھ سیمینار کا اختتام ہوا جس کے بعد تمام شاملین کی خدمت میں کھانا پیش کیا گیا۔

اس سیمینار میں کُل حاضری ۲۶؍رہی۔ الحمدللہ علیٰ ذالک

(مرسلہ: حمزہ سلطان۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل)

٭…٭…٭

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button