متفرق مضامین

چکن مندی پلاؤ

(بنتِ کوثر پروین)

اجزاء

چکن ایک کلو

سیلا چاول (بھیگے ہوئے) ۷۵۰؍گرام

تیل نصف کپ

کٹا ہوا پیاز ایک کپ

پانی ۷ کپ

نمک ایک کھانے کا چمچہ

ثابت گرم مصالحہ ایک سے ڈیڑھ کھانے کا چمچ

زیرہ ایک چائے کا چمچ

بادیان کے پھول ۲ عدد

پسا ہوا گرم مصالحہ ایک چائے کا چمچ

ترکیب

پین میں تیل گرم کر کے کٹے ہوئے پیاز براؤن کرلیں، اب اس میں چکن ڈال کر چند منٹ بھون لیں اور پانچ کپ پانی شامل کریں اور ڈھک کر ۲۵؍ منٹ پکائیں۔

پھر ڈھکن ہٹا کر اس میں دو کھانے کے چمچ تیل، دو کپ پانی، نمک، ثابت گرم مصالحہ، زیرہ اور بادیان کے پھول ڈال کر ابال آنے تک پکائیں۔

اس کے بعد اس میں ابلے ہوئے چاول شامل کرکے پانی خشک ہونے تک پکائیں اور ۲۰؍ منٹ تک دم دیں۔آخر میں پسا گرم مصالحہ چھڑک کر پیش کریں۔

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button