افریقہ (رپورٹس)

گیمبیا کے لوئر ریور ریجن میں سالانہ تربیتی کلاسز کا انعقاد

گیمبیا میں جولائی سے ستمبر تک سکولوں میں موسم گرما کی تعطیلات ہوتی ہیں۔ ان تعطیلات سے فائدہ اٹھاتے ہوئے گیمبیا کے لوئر ریور ریجن کی مختلف جماعتوں کو اطفال و ناصرات کی تربیتی کلاسز منعقد کرنے کی توفیق ملی۔ الحمدللہ علیٰ ذالک

امسال یہ کلاسز ماہ اگست۲۰۲۴ء میں شروع ہوئیں اور ماہ ستمبر تک جاری رہیں۔ ان کلاسز میں بچوں کو تلاوت قرآن، نماز، مساجد کے آداب، وضو، نماز کا طریق اور زبانی نماز یاد کروائی گئی۔ اس کے علاوہ عمومی موضوعات پر سوال وجواب ہوئے۔

علمی کلاسوں کےعلاوہ بچوں کی ورزش کے ليے کھیلوں کا انتظام بھی کیا گیا۔ دوران کلاسز شاملین کوجوس اور بسکٹ وغیرہ کی ریفریشمنٹ کرائی گئی۔ کلاسز کے آخر پر علمی و ورزشی مقابلہ جات کا انعقاد بھی کیا گیا اور پوزیشن حاصل کرنے والے بچوں میں انعامات دیے گئے۔

ریجنل ہیڈ کوارٹر مانسکونکو میں اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی مکرم ابوبکر نیابلی ریجنل صدر تھے۔ انہوں نے انعامات دینےکے بعد بچوں کو قیمتی نصائح کیں اور دعا کرائی۔ دعا کے بعد بچوں کی ایک پکنک کا انتظام تھا جس میں سب کی خدمت میں دوپہر کا کھانا پیش کیا گیا۔

بڑی جماعتوں میں یہ کلاسز دس روزہ اور سات روزہ ہوئیں جب کہ دُور کی اور چھوٹی جماعتوں میں دو روزہ اور ایک روزہ کلاسز کاانعقاد ہوا۔ اسی طرح اس موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے نومبائعین جماعتوں اور گاؤں میں بھی ان کلاسز کا انعقاد ہوا جن میں خصوصیت سے نماز ادا کرنےکا طریق اور نماز کے عمومی مسائل پر لیکچرز دیے گئے اور سوال وجواب کا بھی انعقاد ہوا۔ یہ کلاسیں ریجن کی تیس جماعتوں میں منعقد ہوئیں۔ الحمدللہ علیٰ ذالک

(رپورٹ: مسعود احمد طاہر۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل)

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button