یورپ (رپورٹس)

مجلس انصار اللہ فن لینڈ کا اولڈ ہوم میں فوڈ سٹال

اللہ تعالیٰ کے فضل سے مجلس انصار اللہ فن لینڈ کے شعبہ ایثار نے ہیلسنکی میں اولڈ ہوم سنٹر کا دورہ کیا اور فوڈ سٹال کا اہتمام کیا۔

کھانے کے سٹال پر وہاں رہنے والے لوگوں کو پکوڑے، آلو کے چپس، چائے، کافی اور کیک پیش کیے گئے۔ لوگوں نے بڑی تعداد میں اس پروگرام میں شرکت کی اور بشمول انتظامیہ سب نے اس کاوش کو سراہا۔ بہت سے لوگوں نے شعبہ اشاعت انصار اللہ کے چھپے ہوئے بینرز کی تصویریں لیں اور انسانیت کی خدمت کے حوالے سے اسلام کی خوبصورت تعلیم اور مجلس انصار اللہ فن لینڈ کی مساعی نے بہت سے لوگوں کو اپنی طرف متوجہ کیا۔ نیز اس موقع پر جماعت احمدیہ عالمگیر کا تعارف پیش کرنے اور مختلف امور پر تبادلہ خیال کرنے کا بھی موقع ملا۔ صدر مجلس انصار اللہ فن لینڈ مکرم فرخ اسلام صاحب بھی اس موقع پر موجود تھے۔

تقریباً ۱۰۰؍افرادنے سٹال کا دورہ کیا اور کھانے سے لطف اندوز ہوئے۔ آخر میں سینٹر کی مینیجر صاحبہ نے ڈیوٹی پر موجود سب افراد کو گفٹ بیگ پیش کیے۔

اللہ تعالیٰ اس پروگرام کے بابرکت نتائج پیدا فرمائے اور ہمیں ہمیشہ حقوق العباد کی ادائیگی میں پیش پیش رکھے۔ آمین

(رپورٹ: طاہر احمد۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل)

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button