افریقہ (رپورٹس)

مدرسۃ الحفظ گھانا کے ایک اَور طالب علم کا اعزاز تکمیلِ حفظ قرآن

اللہ تعالیٰ کے فضل سے مورخہ ۵؍اکتوبر۲۰۲۴ء بروز ہفتہ مدرسۃ الحفظ گھانا کے ایک طالبعلم عزیزم ابراہیم اَڈُم عطا کویسن (Ibrahim Adom Atta-Quayson) آف گھانا نے تکمیل حفظِ قرآن کی سعادت حاصل کی۔ الحمدللہ۔ عزیزم نے دو سال، ایک ماہ اور پانچ دن میں قرآن کریم کا حفظ مکمل کیا۔ عزیزم ڈاکٹر الحسن عطا کویسن صاحب سینئر لیکچرار (اکنامکس) Winneba یونیورسٹی کا بیٹا ہے۔

مدرسۃ الحفظ کے آغاز (یکم مارچ ۲۰۰۵ء) سے اب تک اس ادارے سے ۹۰؍طلبہ قرآنِ کریم حفظ کرنے کی سعادت حاصل کرچکے ہیں جن کا تعلق ۹؍ممالک سے ہے۔ اس وقت مدرسۃ الحفظ میں تین ممالک کے۳۲؍طلبہ زیر تعلیم ہیں۔

(رپورٹ: شاہد محمود احمد۔ پرنسپل جامعۃالمبشرین گھانا)

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button