بوسنیا میں جلسہ سیرت النبیﷺ کا بابرکت انعقاد

اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے مورخہ ۲۸؍ستمبر ۲۰۲۴ء کو مسجد بیت الاسلام، سراجیو میں جماعت احمدیہ بوسنیا کو اپنا جلسہ سیرۃ النبیﷺ منعقد کرنے کی توفیق ملی۔

پروگرام کے مطابق جماعت احمدیہ سراجیو کے افراد کے علاوہ بوسنیا کے مختلف آٹھ شہروں اور دیہات سے احمدی اور غیر از جماعت زیر تبلیغ احباب اس جلسہ میں شمولیت کے ليے کئی گھنٹوں کی مسافت طے کرکے مقررہ وقت پر جماعتی مشن ہاؤس میں حاضر ہوئے۔ جلسہ کی کارروائی کا آغاز صبح گیارہ بجے خاکسار (مبلغ سلسلہ و صدر جماعت) کی زیر صدارت تلاوت قرآن کریم و ترجمہ سے ہوا۔ ’’جلسہ سیرت النبیﷺ کے انعقاد کا پس منظر اور مقصد‘‘ کے موضوع پر خاکسار نے تعارفی کلمات کہے جس کے بعد ان موضوعات پر تقاریر ہوئیں: ’’آنحضرتﷺ کا مقام و مرتبہ از تحریرات حضرت اقدس مسیح موعودؑ‘‘ از عزیزم Eman Ahmetovich، ’’ختم نبوت اور جماعت احمدیہ‘‘ از مکرم Mirnes Avdich صاحب اور ’’نبی کریمﷺ – ایک زندہ نبی‘‘ از عزیزم شعیب حاجی بولیچ۔

تقاریر کے بعد غیر از جماعت مہمانان نے اس جلسہ میں شمولیت کے بارے میں باری باری اپنے تاثرات کا اظہار کیا۔

ایک مہمان مکرم سالک صاحب نے کہا کہ خاکسار ان باتوں کو سننے کے بعد اس یقین پر قائم ہے کہ یہ جماعت سچی ہے اور حقیقی معنوں میں اسلام کی نمائندگی کر رہی ہے۔

اس کے بعد صدر اجلاس نے ’’اسوۂ رسول ﷺ‘‘ پر تقریر کی نیز جماعت کی طرف سے غیر از جماعت مہمانا ن کا شکریہ ادا کیا۔ دعا کے ساتھ اس بابرکت جلسہ کا اختتام ہوا۔

نماز ظہر کی ادائیگی کے بعد شاملین کی خدمت میں ظہرانہ پیش کیا گیا۔ اس جلسہ میں کُل حاضری ۴۱؍رہی۔ الحمدللہ علیٰ ذالک

(رپورٹ: مفیض الرحمٰن۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل)

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Check Also
Close
Back to top button