عالمی خبریں

خبرنامہ (اہم عالمی خبروں کا خلاصہ)

٭… عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی حملے میں چار بچوں سمیت مزید سولہ فلسطینی شہید ہو گئے جبکہ ۳۲؍فلسطینی زخمی ہوئے ہیں۔ رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ مشرقِ وسطیٰ میں کشیدہ صورتِ حال کے پیشِ نظر یونان کی قومی ایئر لائن نے ۲۰۲۵ءکے آغاز تک اسرائیل کے لیے تمام پروازیں منسوخ کر دی ہیں۔

٭…امریکی میڈیا کے مطابق یوکرین کو رقم روسی فیڈریشن کے منجمد اثاثوں سے حاصل منافع سے دی جائے گی۔دوسری جانب روس نے امریکہ میں اپنے منجمد اثاثوں کے استعمال سے یوکرین کو ۲۰؍ ارب ڈالرز دینے کی مذمت کی ہے۔ روسی سفارت خانے کا کہنا ہے کہ امریکہ کا اقدام چوری کے مترادف ہے، جسے ریاستی پالیسی کی سطح تک بڑھا دیا گیا ہے، امریکہ کا اقدام عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔ اس ضمن میں ای یو کونسل نے کہا ہے کہ قرض یوکرین کو رواں سال کے آخر تک دستیاب ہو گا، جس کی ادائیگی کی مدت ۴۵؍ سال ہو گی۔

٭… دنیا کے امیر ترین آدمی ایلون مسک اپنی بے پناہ دولت اور سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس کو الیکشن میں ریپبلکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کی کامیابی کو یقینی بنانے کے لیے بھرپور انداز میں استعمال کر رہے ہیں۔ بین اقوامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق حال ہی میں ایلون مسک نے ڈونلڈ ٹرمپ کی حمایت کرنے میں ایک اور بڑا قدم اٹھایا ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایلون مسک امریکی صدارتی انتخابات تک ان تمام لوگوں کو روزانہ ایک ملین ڈالرز دیں گے جو امریکی آئین کی حمایت میں ان کی آن لائن پٹیشن پر دستخط کریں گے۔ اُنہوں نے اپنے اس اعلان کے فوراً بعد امریکی ریاست پنسلوانیا میں ایک تقریب میں شرکت کرنے والے ایک شخص کو ایک ملین ڈالرز کا چیک بھی پیش کر دیا۔

٭…٭…٭

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button