متفرق شعراء

دل سے سلام

حضور آپ سے ہم کو بہت محبت ہے
حضور آپ کی ہستی خدا کی رحمت ہے

ہوئی ہے آپ سے مل کر ہماری عید حضور
ہوئے ہیں دید سے آقا کی ہم بہت مسرور

حضور آپ کو دل سے سلام کہتے ہیں
ہمیشہ آپ کی خاطر دعائیں کرتے ہیں

حضور ہم نے خلافت کا فیض دیکھا ہے
بڑے ہی صدق سے بیعت کا عہد باندھا ہے

ہر ایک حکم پہ دل سے عمل کریں گے حضور
قدم قدم سے ملا کر سدا چلیں گے حضور

حضور ہم کو اطاعت گزار پائیں گے
خلوصِ دل سے محبت شعار پائیں گے

حضور حق میں ہمارے بہت دعا کیجے
ملے خدا کی رضا ہم کو یہ دعا دیجے

ہجوم شر میں خدا کی ہمیں پناہ ملے
اُٹھائیں جو بھی قدم ہم، خدا کی راہ ملے

خدا کرے کہ جماعت کے مہر و ماہ بنیں
خلوص دل سے مسیحا کے ہم سپاہ بنیں

(امۃ الباری ناصر۔ امریکہ)

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button