افریقہ (رپورٹس)

تنزانیہ میں ہیومینٹی فرسٹ کے تحت عطیہ خون کی مہم

ہیومینٹی فرسٹ کے ذیلی شعبہ گلوبل ہیلتھ کے تحت تنزانیہ کے موروگورو شہر کے مرکزی بازار Soko La Chief Kingalu میں عطیہ خون کا ایک پروگرام ترتیب دیا گیا۔ اس پروگرام کے تحت ضلعی سرکاری ہسپتال سے رابطہ کرکے خون جمع کرنے کے لیے معاونت کی درخواست کی گئی۔ ہسپتال انتظامیہ نے اپنی بلڈ کولیکشن ٹیم ہیومینٹی فرسٹ کے کیمپ میں بھیج دی۔ بازار میں موجود عوام الناس کو عطیہ خون کے لیے ترغیب دی گئی تاکہ اس سے انسانیت کی خدمت کی جائےاور ضرورت مند افراد کو خون کا عطیہ دیا جا سکے۔ اس کےساتھ ساتھ خون عطیہ کرنے کے فوائد سے بھی لوگوں کوآگاہ کیا گیا۔ لوگوں نے بڑی خوش دلی سے اس پروگرام میں شرکت کی۔

مورخہ ۱۱؍ستمبر۲۰۲۴ء کو دوپہر بارہ بجے یہ کیمپ موروگورو شہر کے مرکزی بازار میں لگایا گیا۔ اس پروگرام کے تحت ۲۹؍خون کی بوتلیں عطیہ کی گئیں۔ ہسپتال انتظامیہ نے جماعت احمدیہ اور ہیومینٹی فرسٹ کا شکریہ بھی ادا کیا۔ اس پروگرام میں موروگورو کے میئر جناب Pascal Kihangaنے بھی شرکت کی اور جماعت احمدیہ کی خدمت خلق کی مساعی کو سراہا۔ اس موقع پر مکرم صاحبزادہ ولید احمد صاحب نمائندہ ہیومینٹی فرسٹ یو ایس اے اور خاکسار (کوآرڈینیٹر ہیومینٹی فرسٹ تنزانیہ) بھی موجود تھے۔

اس پروگرام کی خبر تنزانیہ کے ایک سرکاری روزنامہ Habari Leo کےشمارے میں مورخہ ۱۷؍ستمبر کو شائع ہوئی۔ نیز موروگورو میونسپل کونسل کے مختلف سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر بھی اس خبر کو شیئر کیا گیا۔ الحمدللہ

(رپورٹ: عابد محمود بھٹی۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل)

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button