یورپ (رپورٹس)

مجلس خدام الاحمدیہ ڈنمارک کے زیر اہتمام قرآن نمائش اور دو سیمینارز کا انعقاد

قرآن نمائش: مجلس خدام الاحمدیہ ڈنمارک کو ویدور لائبریری، ڈنمارک میں مورخہ ۵تا۲۵؍اکتوبر ۲۰۲۴ء قرآن کریم کی نمائش لگانے کی توفیق ملی۔ اس نمائش کے انعقاد کے ليے مجلس نے ایک کمیٹی مقرر کی جس نے اس نمائش کی تیاری اور لائبریری سے اجازت لینے اور سیٹنگ کے حوالے سے کام کیا۔ نمائش میں مختلف زبانوں میں کیے گئے قرآن کریم کے تراجم اور قرآنی کیلیگرافی کے مختلف نمونے اور ان کا تعارف پیش کیا گیا۔

قرآن سیمینارز:اس نمائش کے دوران لائبریری کے ہی ایک ہال میں دو سیمینارز منعقد کیے گئے۔

مورخہ ۸؍اکتوبر کو پہلا سیمینار شام پانچ بجے منعقدہوا جس میں ۴۰؍کے قریب مرد و خواتین شامل ہوئے۔ اس ایک گھنٹہ کے پروگرام میں مکرم عماد الدین ملک صاحب نے نزول قرآن کریم اور حفاظت قرآن کریم کے بارہ میں بتایا جس کے بعد لوگوں کو سوالات کرنے کا موقع دیا گیا۔ اس سیمینار کے اختتام پر مکرم محمد زکریا خان صاحب امیر و مبلغ انچارج جماعت احمدیہ ڈنمارک نے اجتماعی دعا کروائی جس میں ممبران جماعت شامل ہوئے۔ اس سیمینار کے اختتام پر لائبریری کی طرف سے چائے اور کافی کا انتظام بھی کیا گیا تھا۔

مورخہ ۱۵؍اکتوبر کو دوسرا سیمینار منعقد کیا گیا جس میں ۲۸؍لوگ شامل ہوئے۔ مکرم بلاج محمود صاحب نے قرآن کریم کا مختصر تعارف پیش کیا جس کے بعد شاملین کو سوالات کا موقع دیا گیاتھا۔

اس بیس روزہ نمائش کے دوران ممبرات لجنہ اماء اللہ روزانہ لائبریری میں مختلف اوقات میں ڈیوٹی دیتی رہیں اور اس نمائش کو وزٹ کرنے والوں کو معلومات فراہم کرتی رہیں۔ اس نمائش کی خبر مقامی اخبار نے شائع کی۔ اسی طرح لائبریری نے بھی اپنی ویب سائٹ پر تصویر کے ساتھ اس خبر کو شائع کیا۔

الحمدللہ کثرت سے لوگوں نے اس نمائش کا دورہ کیا۔

(رپورٹ:محمد اکرم محمود۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل)

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button