دعائے مستجاب

نئے چاند کی دعا

حضرت طلحہ بن عبید اللہؓ اور حضرت قتادہ ؓکی روایت کے مطابق نبی اکرم ﷺکی نئے چاند کی دُعا یہ ہوتی تھی:

اَللّٰهُمَّ اَهِلَّهٗ عَلَيْنَا بِالْاَمْنِ وَالْاِيْمَانِ وَالسَّلَامَةِ وَالْاِسْلَامِ رَبّىْ وَ رَبُّكَ اللّٰهُ هِلَالُ خَيْرٍ وَّ رُشْدٍ، هِلَالُ خَيْرٍ وَّ رُشْدٍ، هِلَالُ خَيْرٍ وَّ رُشْدٍ، اٰمَنْتُ بِاللّٰهِ الَّذِيْ خَلَقَكَ ( ترمذی کتاب الدعوات باب ما يقول عند رؤية الهلال)

ترجمہ: اے اللہ ! اس (چاند) کو ہم پر امن وسلامتی اور ایمان و اسلام کے ساتھ طلوع فرما (اے چاند ) میرا اور تیرا ربّ اللہ ہے ۔ یہ چاند خیر و بھلائی کا چاند ہو، خیر و بھلائی کا چاند ، خیر و بھلائی کا چاند مَیں اُس اللہ پر ایمان لایا جس نے تجھے پیدا کیا۔

نئے چاند پر رسول کریمؐ یہ دعا بھی کرتے تھے ۔ اَللّٰهُمَّ بَارِكْ لَنَا فِي رَجَبٍ وَّشَعْبَانَ وَبَلِّغْنَا رَمَضَانَ۔

اے اللہ ! ہمارے رجب اور شعبان میں بھی برکت ڈال اور ہمیں رمضان (کے مہینہ ) تک پہنچا۔ ( کنز العمال جلد ۷ صفحہ۷۹)

(خزینۃ الدعا،مناجات رسولﷺ صفحہ ۳۶)

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button