حالاتِ حاضرہ

خبرنامہ (اہم عالمی خبروں کا خلاصہ)

٭… غزہ میں اسرائیلی فوج کے صبح سے حملے جاری ہیں، عرب میڈیا کے مطابق ان حملوں میں ۲۳؍فلسطینی شہید ہوگئے ہیں۔میڈیا کے مطابق غزہ سٹی اور جبالیہ میں اسرائیلی بمباری سے چھ فلسطینی شہید ہوئے جبکہ رفح میں اسرائیلی فوج کے حملے میں ایک فلسطینی ماں اور دو بچے شہید ہوئے۔ عرب میڈیا کے مطابق شمالی غزہ میں گرنیڈ حملہ میں ایک اسرائیلی فوجی ہلاک ہوگیا۔ ادھر بیروت سے عرب میڈیا کے مطابق لبنان میں بھی اسرائیلی فوج کے حملے جاری ہیں۔ لبنان میں اسرائیلی فوج کے فضائی حملے میں ایک بنگلہ دیشی شہری مارا گیا جس کی بنگلہ ادیشی سفارتخانے نے تصدیق کی ہے۔

٭…یوکرین جنگ میں روس کی مدد کے الزام میں امریکہ نے ۱۹؍ بھارتی کمپنیوں سمیت چارصد کمپنیوں پر پابندیاں عائد کی ہیں۔امریکہ کا الزام ہے کہ روس ان کمپنیوں کا فراہم کردہ سامان یوکرین کے خلاف استعمال کر رہا ہے۔امریکی نائب وزیر خزانہ کا کہنا ہےکہ یوکرین کے خلاف روس کی مدد کرنے والوں کے خلاف امریکہ اور اتحادی اقدامات کرتے رہیں گے۔امریکہ کی جانب سے عائد کردہ پابندیوں کے ردعمل میں ترجمان بھارتی وزارت خارجہ نے کہا کہ ان کمپنیوں نے بھارتی قوانین کی خلاف ورزی نہیں کی، معاملے پر امریکی حکام سے رابطے میں ہیں۔

٭… کیمی بدینوچ نے برطانیہ کی کنزرویٹو پارٹی کے اکثریتی ارکان کے ووٹ حاصل کرکے کامیابی حاصل کی۔اس انتخاب میں سابق امیگریشن وزیر رابرٹ جیزل دوسرے نمبر پر رہے۔واضح رہے کہ کنزرویٹو پارٹی کے سابق سربراہ رشی سوناک جولائی میں کنزرویٹو پارٹی کے پارلیمانی انتخابات میں شکست پر مستعفی ہوگئے تھے۔

٭… مشی گن میں عرب امریکن سے خطاب کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ مشرق وسطیٰ اور امریکہ میں ایسے لوگ ہیں جو اپنا کام نہیں کررہے۔دوسری جانب ڈیموکریٹک صدارتی امیدوار کاملا ہیرس کی انتخابی مہم بھی جاری ہے۔کاملا کی انتخابی مہم ٹیم نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ انتخابی دن ووٹ کاؤنٹ ہونے سے پہلے ہی اپنی جیت کے اعلان کا دعویٰ کرسکتے ہیں۔

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button