متفرق مضامین

بشیر احمد، شریف احمد اور مبارکہ کی آمین (قسط۱)

(امۃ الباری ناصر)

حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام کی زیر غور نظم الحکم ۱۰ دسمبر ۱۹۰۱ء میں شائع ہوئی ۔ مجموعہ آمین۔ روحانی خزائن جلد ۱۷ کے صفحات ۴۹۴ تا ۵۰۴ پر درج ہے ۔ درثمین میں یہ نظم انیسویں نمبر پر شامل کی گئی ہے ۔ اس کے کل ۷۱ا؍اشعار ہیں ۔

۱۔خدایا اے میرے پیارے خدایا

یہ کیسے ہیں ترے مجھ پر عطایا

عطایا: ataayaa،عطیہ کی جمع۔ بخشش، انعام، بخشش، ہدیہ ، تحفہ،Blessings,gifts, bestowals

اے میرے خدا ! اے میرے پیارے خدا ! تیرے کس قدر اور کتنے بڑے بڑے مجھ پر انعام و اکرام ہیں ۔

۲۔کہ تُو نے پھر مجھے یہ دن دکھایا

کہ بیٹا دوسرا بھی پڑھ کے آیا

یہ بھی تیرا احسان ہے کہ تونے پھر مجھے خوشی کا یہ دن دکھایا ہے ۔ پہلے بڑے بیٹے مرزا بشیر الدین محمود احمد نے اور اب دوسرے بیٹے نے قرآن پاک مکمل پڑھ لیا ہے۔

۳۔بشیر احمد جسے تو نے پڑھایا

شفا دی آنکھ کو بینا بنایا

بینا :beenaa، دیکھنے کی صلاحیت رکھنے والا،Clear sighted, wise with insight

دوسرے بیٹے مرزا بشیر احمدؓ کو بھی تُونے اپنے فضل و کرم سے قرآن پاک مکمل پڑھنے کی توفیق عطا فرمائی ۔ اس بیٹے کی آنکھوں میں تکلیف تھی تو نے اپنے فضل سے معجزانہ شفا عطا فرمائی اور وہ دیکھنے کے قابل ہو گیا ۔

۴۔شریف احمد کو بھی یہ پھل کھلایا

کہ اُس کو تو نے خود فرقاں سکھایا

فرقاں:FurqaaN،حق اور باطل میں تمیز کرنے والا۔ قرآن مجید،Discriminant between truth and falsehood i.e. Holy Quran

میرے بیٹے مرزا شریف احمد کو بھی تو نے خود اپنی رحمت سے قرآن پاک’جو روحانیت کا پھل ہے ‘ پڑھنے کی سعادت دی ۔ اس کو بھی یہ حق اور باطل میں تمیز سکھا نے والی پاک و مقدس کتاب پڑھائی ۔

۵۔یہ چھوٹی عمر پر جب آزمایا

کلامِ حق کو ہے فَرفَر سنایا

فَرفَر سنایا: Far Far sunaayaa

جلد جلد، روانی سے، تیز تیز، ہوا کی طرح رواں، بلاتوقف،Swiftly, fluently, incessantly, continuously, quickly, briskly, fluidly, like the wind

اس کو چھوٹی سی عمر میں قرآن مجید پڑھایا گیا تو تیرے کرم سے یہ سچا پاک کلام اس نے روانی سے پڑھ کر سنادیا ۔

۶۔برس میں ساتویں جب پَیر آیا

تو سر پر تاج قرآں کا سجایا

پیر آنا: pair aanaa،داخل ہونا To enter

تاج:Taaj،شاہی ٹوپی Crown

جب یہ اپنی عمر کے ساتویں سال میں داخل ہوا تو اس کو یہ امتیاز حاصل ہواکہ اس کا سر قرآن کے تاج سے سج گیا ۔

۷۔ترے احساں ہیں اے ربّ البرایا

مبارک کو بھی پھر تونے جِلایا

ربّ البرایا: rab-bul-baraayaa Master of the whole universe

جِلایا: jelaya، نئی زندگی دی To revive, revitalize

اے میرے رب میرے مالک میرے محسن ! یہ بھی تیرا ہی احسان ہے کہ تو نے میرے بیٹے مرزا مبارک احمد کو بھی قرآن کی روشنی سے نئی زندگی عطا فرمائی ۔

۸۔جب اپنے پاس اک لڑکا بلایا

تو دے کر چار جلدی سے ہنسایا

جب ایک لڑکے کو اپنے پاس بلالیا تو چار لڑکے عطا فرمادiے جس سے میرا غم غلط ہؤا اور خوشی کا سامان ہوا ۔

۹۔غموں کا ایک دن اور چار شادی

فَسُبحَانَ الَّذِی اَخزَی الَّاعَادِی

فسبحان الذی اخزی الاعادی: fasub-haan-al-lazee akhz-al-a’aadi پاک ہے وہ خدا جس نے دُشمنوں کی پکڑ کی ۔Holy is he who has disgraced and humiliated the opponents

تو اتنا بڑا محسن ہے کہ غم اور خوشی ایک اور چار کی نسبت سے عطا فرمائے ۔ ایک غم اور چار خوشیاں ۔ پاک ہے وہ خدا جس نے میرے دُشمنوں کی پکڑ کی ہے ۔

۱۰۔اور اِن کے ساتھ دی ہے ایک دُختر

ہے کچھ کم پانچ کی وہ نیک اَختر

دختر dukhtar: بیٹی Daughter

نیک اختر naik akhtar: اچھی قسمت Fortunate

چار بیٹوں کے ساتھ ایک بیٹی نواب مبارکہ بیگم بھی عطا فرمائی جس خوش نصیب کی عمر اس وقت پانچ سال سے کچھ کم ہے ۔

۱۱۔کلام اللہ کو پڑھتی ہے فَرفَر

خدا کا فضل اور رحمت سراسر

یہ صرف خدا کا فضل اور رحم ہے کہ وہ بھی اللہ تعالیٰ کے کلام کو روانی سے پڑھتی ہے۔

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button