یورپ (رپورٹس)

جماعت احمدیہ لیسوتھو میں جلسہ سیرۃ النبی صلی اللہ علیہ وسلم کا انعقاد

(محمد احسان نور۔ نمائندہ الفضل انٹر نیشنل لیسوتھو)

اللہ تعالیٰ کے فضل سے مورخہ۱۴؍اکتوبر۲۰۲۴ء کو جماعت احمدیہ لیسوتھو کے ماسیرو ریجن میں جلسہ سیرۃالنبیﷺ منعقدکیا گیا۔ اس بابرکت جلسے کا انعقاد مسجد بیت المہدی، بابوسیو میں صبح گیارہ بجے ہوا۔

جلسے کا آغاز تلاوت قرآن کریم و ترجمہ اور قصیدہ سے ہوا۔ بعد ازاں ان موضوعات پر تقاریر ہوئیں: ’’رسول کریمﷺ کی پیدائش سے لے کر جوانی تک کے حالات‘‘ از مکرم ناپو عمر اینٹیدی صاحب، حضرت مسیح موعودؑ کے ایک اقتباس کے بعد ’’رسول کریم ﷺ کا خواتین سے حسن سلوک‘‘ از مکرم عمانوائیل عیسیٰ صاحب اور ’’رسول کریم ﷺ کی بچوں سے شفقت‘‘ از مکرم ذیشان حمید ذوالکفل صاحب۔ اس کے بعد پوری جماعت نے ’’ہے دست قبلہ نما‘‘ ترانے کی شکل میں پیش کیا۔ اجلاس کی آخری تقریر خاکسار (مبلغ سلسلہ) نے ’’رحمۃ للعالمینﷺ‘‘ کی صفات کاملہ اور معاشرتی زندگی پر پیش کی۔

احباب کی سہولت کے لیے جلسے کی کارروائی کا مقامی زبان سسوتھو میں بھی ترجمہ کیا گیا۔ اس بابرکت جلسہ کی کُل حاضری ۴۱؍تھی جس میں گیارہ مہمان بھی شامل تھے۔ پروگرام کے بعد نماز ظہر و عصر ادا کی گئیں اور اس کے بعد تمام احباب جماعت کو ظہرانہ بھی پیش کیا گیا۔

اللہ تعالیٰ احسن رنگ میں تمام افراد جماعت کو اس بابرکت جلسے سے مستفیض ہونے اور ہم سب کو رسول مقبول ﷺ کی زندگی کو سمجھنے اور اس پر عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین

(رپورٹ:محمد احسان نور۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل)

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button