یورپ (رپورٹس)

جماعت احمدیہ ہنگری میں جلسہ سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم کا بابرکت انعقاد

(عطاء الوحید۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل)

اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے جماعت احمدیہ ہنگری کو اپنا جلسہ سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم مورخہ ۲۷؍ستمبر ۲۰۲۴ء بروز جمعۃ المبارک منعقد کرنے کی توفیق ملی۔

شام ساڑھے چھ بجے جلسے کا آغاز تلاوت قرآن کریم و ترجمہ اور نظم سے ہوا۔ اس کے بعد ان موضوعات پر تقاریر ہوئیں: ’’آنحضور صلی اللہ علیہ وسلم کی توحید کے لیے غیرت‘‘ از مکرم ندیم احمد صاحب، ’’آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا خدا پہ توکل‘‘ از مکرم عبد الستار بھٹی صاحب اور آخر پر خاکسار (مبلغ سلسلہ ہنگری)کو بھی سیرت النبی صلی اللہ علیہ و سلم کے حوالے سے گزارشات پیش کرنے کا موقع ملا۔

دعا کے ساتھ جلسہ اپنے بابرکت اختتام کو پہنچا جس کے بعد باجماعت نماز مغرب و عشاء ادا کی گئیں۔ حاضری ۱۳؍رہی۔ فالحمدللہ علیٰ ذالک(رپورٹ: عطاءالوحید۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل)

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button