متفرق شعراء

مسجد فضل لندن کی صدسالہ تقریب کے موقع پر چند اشعار

صد سالہ فضل مسجد یہ خدا کا ہے نشاں

جس کی رکھی تھی بنا محمود آقا نے یہاں

دیں کے پھیلانے کو بھیجے تھے مبلغ آپ نے

نورِ قرآں سے منور تا کریں سارا جہاں

آپ کی دل سے جو نکلیں ان دعاؤں کا ثمر

کر دیا ظلمت میں دین مصطفیٰؐ کو ضوفشاں

ایک گاؤں سے جو مہدیؑ کی اٹھی آواز تھی

گونجتی ہے اب جہاں بھر میں ندائے قادیاں

دل سے دیتا ہوں مبارک حضرت مسرور کو

جن کے خطبہ سے سنا سو سالہ مسجد کا بیاں

(خواجہ عبدالمومن۔ ناروے)

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button