اطلاعات و اعلانات

اطلاعات و اعلانات

نوٹ: اعلانات صدر؍ امیر صاحب حلقہ؍جماعت کی تصدیق کے ساتھ آنا ضروری ہیں

سانحہ ہائے ارتحال

٭…عطیۃ العلیم صاحبہ ہالینڈ سے تحریر کرتی ہیں کہ میری پیاری والدہ امۃ الشافی صاحبہ زوجہ محمد اشرف کاہلوں صاحب آف فیصل آباد مورخہ یکم نومبر۲۰۲۴ء کو ۷۶؍سال کی عمر میں بقضائے الٰہی وفات پا گئیں۔ انا للہ و انا الیہ راجعون

اللہ تعالیٰ کے فضل سے آپ پیدائشی احمدی تھیں۔ آپ سید محمد عبد اللہ شاہ صاحب آف گوجرہ کی بیٹی تھیں۔ بہت سادہ طبیعت کی مالک، نیک فطرت، اطاعت گزار اور نرم خو شخصیت کی مالک تھیں۔ بہت نرمی سے کلام کرنے والی اور محبت کرنے والی خاتون تھیں۔ نمازوں میں باقاعدہ، تہجد گزار، بلاناغہ تلاوت کرنے والی، غرباکی امداد کرنے والی، دوسروں کی تکلیف کا خیال کرنے والی نیز چندوں میں باقاعدہ تھیں۔ جب تک صحت نے اجازت دی بطور سیکرٹری مال خدمت کی توفیق پائی۔ اللہ تعالیٰ کے فضل سے موصیہ تھیں۔ پسماندگان میں خاوند کے علاوہ ایک بیٹا محمد معظم مقیم یوکے، دو بیٹیاں ہبۃ النور مقیم آسٹریلیا اور خاکسار مقیم ہالینڈ شامل ہیں۔

٭…رفیع رضا قریشی صاحب آف کرائیڈن، لندن تحریر کرتے ہیں کہ خاکسار کے ہم زلف مبارک احمد اعوان صاحب آف کراچی جماعت بعمر بہترسال مورخہ ۲۹؍اکتوبر۲۰۲۴ء کو مختصر علالت کے بعد وفات پاگئے۔ اناللہ وانا الیہ راجعون

پسماندگان میں بیوہ کے علاوہ تین بیٹے اور تین بیٹیاں شامل ہیں۔ آپ ہمیشہ خدا تعالیٰ کی رضا پر راضی رہنے اور صبر و شکر کرنے والے تھے۔ بچے بھی خلافت سے محبت اور نظام جماعت کی اطاعت کرنے والے ہیں۔

احباب جماعت سے درخواست دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ تمام مرحومین کے درجات بلند فرمائے، ان کے اہل خانہ اور عزیز و اقارب کو صبر جمیل عطا فرمائے اور ان کی نیکیوں کو آگے جاری رکھنے کی توفیق عطا فرمائے۔آمین

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button