افریقہ (رپورٹس)عالمی خبریںکچھ جامعات سے

مدرسۃ الحفظ گھانا کے ایک اور طالب علم کا اعزاز: تکمیلِ حفظ قرآن

(شاہد محمود احمد (پرنسپل جامعۃ المبشرین گھانا))

خدا تعالیٰ کے فضل سے مورخہ ۱۴ نومبر ۲۰۲۴ بروز جمعرات مدرسۃ الحفظ کے ایک طالبعلم عزیزم ابراہیم جیسی خان (Ibrahim Gyasi Khan) آف گھانا نےتکمیل حفظِ قرآن کی سعادت حاصل کی۔ الحمدللہ۔ اللہ تعالیٰ یہ سعادت عزیزم و سلسلہ کے لیے مبارک فرمائےاور بچے کے لیے مزید کامیابیوں کا پیش خیمہ بنائے۔آمین۔

عزیزم ۲۰ نومبر ۲۰۰۸کوکماسی(Kumasi) گھانا میںپیدا ہوئےاور گھر کے قریب واقع پٹاسی ایم اےایکسپیریمنٹل  سکول  (Patasi M/A Experimental School)سےP-6 مکمل کرنے کے بعد یکم نومبر ۲۰۲۱کو مدرسۃ الحفظ میں داخل ہوئے اور تین سال ، چودہ دن میں قرآن کریم کا حفظ مکمل کیا۔ عزیزم کو مدرسۃ الحفظ بھجوانے سے قبل ان کےبڑے بھائی عزیزم ظفر اللہ خان صاحب معلم سلسلہ نے صحت تلفظ کے ساتھ ناظرہ قرآن کریم پڑھایا۔ یہ بچہ محترم مولوی  عبدالمالک جیسی خان صاحب (Maulvi Abdul Malik Gyasi Khan) کا بیٹا ہے ۔• 

بحیثیت استاد مورخہ ۱۴ نومبر کو حافظ خلیق بشیر صاحب نے ان سےآخری سبق سنااور اس نئے حافظ کو سب نے مبارکباد دی۔ اس خوشی کےموقع پر عزیزم نے اپنے جیب خرچ سے تمام طلباءمیں بسکٹ اور مشروبات تقسیم کیے۔ عزیزم کو تین سال اشانٹی ریجن (Ashanti Region)کی جماعت   نصرت آباد میں نماز تراویح پڑھانے کا موقع ملتارہا۔ انہوں نے  ۲۰۲۳ کے سالانہ امتحان میں اول پوزیشن حاصل کی نیز انہیں بطور کلاس پریفکٹ(Prefect) کے طورپر خدمت کی توفیق مل رہی ہے۔ عزیزم مستقبل میں جامعہ احمدیہ سے تعلیم حاصل کر کے بطور مبلغ سلسلہ خدمت کرنے کا جذ بہ رکھتے ہیں۔

مدرسۃ الحفظ کے آغاز(مارچ 2005ء) سے اب تک اس ادارے سے 91طلباء قرآنِ کریم حفظ کرنے کی سعادت حاصل کر چکے ہیں۔ الحمدللہ۔احباب کی خدمت میں  دعا کی درخواست ہے  کہ اللہ تعالیٰ جملہ طلباء کو تکمیلِ حفظِ قرآنِ کریم کرنے، اسے ہمیشہ یاد رکھنے،دوسروں کو سکھانے اور عامل باعمل بننے کی توفیق عطا فرمائے ۔آمین۔

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button