بچوں کا الفضل

ہنسنا منع ہے!

پینٹ

سلیم: میں نے اس بار بہت اچھا پینٹ کروایا ہے۔ اس کی پورے دس سال کی گارنٹی ہے۔

کلیم:بھئی پینٹ دس سال چلے نہ چلے۔ پینٹ کی بالٹی پورے دس سال چلتی ہے۔

بیمار

استاد: کل سکول کیوں نہیں آئے؟

شاگرد: جناب بیمار تھا۔

استاد: کل ڈاکٹر کی پرچی بھی ساتھ لانا۔

شاگرد: امی نے گھر میں ہی پیرایسٹامول دے دی تھی۔

مچھر دانی

گلی میں گولیاں چلیں تو ایک آدمی جلدی سے گھر گیا اور مچھر دانی پہن کر آگیا۔

کسی نے اپنے گھر کی کھڑکی سے کہا : بھائی اندر جاؤ۔ گولی لگ جائے گی۔

اس نےجواب دیا : اس میں مچھر نہیں گھس سکتا تو گولی کیسے گزرے گی؟

رکشہ

ایک بے وقوف نے رکشہ خریدا اور اگلے دن ہی ایک دیوار میں جان بوجھ کر ٹکر مار دی جس سے رکشہ پچک گیا۔

لوگوں نے اُسے رکشے میں سے بڑی مشکل سے نکالا اور پوچھا: یہ تم نے کیا کیا؟

بے وقوف: کل ٹی وی پروگرام میں تو ہیرو نے دیوار میں سے گزار لیا تھا۔

بڑا ٹی وی

عقیل(ٹی وی کی دکان پر): مجھے 100 انچ کا ٹی وی چاہیے۔

دکان دار: اتنا بڑا ٹی وی نہیں ہے لیکن اتنا بڑا ٹی وی کیا کرنا ہےآپ نے؟

عقیل: آج ٹی وی پر 100 انچ کا سانپ دکھایا جانا ہے لیکن میرے پاس 32 انچ کا ٹی وی ہے۔

سیٹ

ایک مسافر بھاگتا بھاگتا بس رکواتا ہے اور کنڈیکٹر سے پوچھتا ہے: بھائی صاحب سیٹیں ہیں؟

کنڈیکٹر(غصے سے): نہیں ہم نے بس میں دریاں بچھائی ہوئی ہیں۔

ون سیکنڈ

ایک آدمی نے ایئر پورٹ کال کی اور پوچھا: لاہور سے نیویارک قومی ایئر لائن پر کتنے وقت کا سفر ہے؟

ریسپشنسٹ: One second, sir

آدمی فوراً بولا: واہ واہ! ہماری قومی ایئر لائن نے بہت ترقی کر لی ہے۔

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button