متفرق مضامین

بشیر احمد،شریف احمد اورمبارکہ کی آمین (قسط ۲)

(امۃ الباری ناصر)

[تسلسل کے لیے دیکھیں الفضل انٹرنیشنل ۴؍نومبر۲۰۲۴ء

۱۲۔ہوا اِک خواب میں یہ مجھ پہ اَظہر

کہ اس کو بھی ملے گا بختِ برتر

اظہر: azhar ظاہر تر، خوب تر، واضح تر Very clear, most apparent

بختِ برتر: bakhte-e-bartar اعلیٰ مقدر، اچھی قسمت

Noble fate (It dawned upon me in a dream that she will also be extremely fortunate)

اللہ تعالیٰ نے ایک خواب میں مجھے واضح طور پر بتایا ہے کہ یہ بہت نیک قسمت والی ہوگی۔

۱۳۔لقَب عزت کا پاوے وہ مُقَرر

یہی روزِ اَزَل سے ہے مقدَّر

لقب: laqab عزت کا نام A title of honour

مقرر: muqarrar، طے شدہ، ضرور Assuredly, certainly, unquestionably

ازل:azal، ابتداء، شروع Beginning of time

مقدر:muqaddar، قسمت :Destined by God

خواب سے ظاہر ہوتا ہے کہ یہ بات طے شدہ ہے کہ اس کو عزت کا نام دیا جائے گا۔ یہ شروع سے اس کی قسمت میں لکھ دیا گیا ہے۔

۱۴۔خدا نے چار لڑکے اور یہ دُختر

عطا کی، پس یہ اِحساں ہے سراسر

دختر :dukhtar، بیٹی Daughter

اللہ تعالیٰ نے چار لڑکے اور یہ بیٹی عطا فرمائی یہ محض اس کا فضل و احسان ہے۔ سراسر رحمت ہے۔

۱۵۔یہ کیا اِحساں ترا ہے بندہ پرور

کروں کس منہ سے شکر اے میرے داور

بندہ پرور:bandah parwar، غلام پالنے والا Sustainer, nourisherداور daawar

منصف عادل، بادشاہ، خدا تعالیٰ The Just God

اے میرے پروردگار! اے میرے منصف اور عادل بادشاہ ! اے غریب پرور رب ! تیرے احسان مجھ پر اتنے زیادہ ہیں کہ مجھ غریب میں یہ طاقت نہیں کہ ان کا شکر ادا کرسکوں۔

۱۶۔اگر ہر بال ہو جائے سُخَن ور

تو پھر بھی شکر ہے اِمکاں سے باہر

سخن ور: sukhanwar, sakhunwarگفتگوکرنے والا، شاعر Eloquent, elegant poetاِمکاں imkaaN، ممکن ہونا، اختیار، قابو Capacity

(If every hair on my body starts speaking even then it is beyond my capacity to give due praise to my God)

میرے جسم پر جس قدر بال ہیں سب زبانیں بن جائیں اور بول کر تیرا شکر ادا کریں تو بھی یہ ممکن نہیں کہ شکر کا حق ادا ہو سکے۔

۱۷۔کریما! دور کر۔ تو اِن سے ہر شر

رحیما! نیک کر۔ اور پھر معَمر

کریم: kareem،مہربان Gracious۔

رحیم: Raheem، بار بار رحم کرنے والا Merciful

معمر: mu’ammar، طویل عمر پانے والا Blessed with long life

اے میرے مہربان خدا ! تو ان کو ہر برائی سے دور رکھنا۔اے میرے بار بار رحم کرنے والے خدا! ان کو نیک اور با عمر بنانا۔

۱۸۔پڑھایا جس نے اُس پر بھی کرم کر

جزا دے دین اور دنیا میں بہتر

اے میرے اللہ ! ان کو قرآن پاک پڑھانے والے کو بھی دین و دنیا میں بہترین اجر و ثواب دینا۔

۱۹۔رہِ تعلیم اِک تُو نے بتا دی

فَسُبحَانَ الَّذِی اَخزَی الْاَعَادِی

رہ ِتعلیم :rah e ta‘leem،پڑھانے کا طریق۔ طریقۂ تعلیم Method of teaching, system of educating

فَسُبحَانَ الَّذِی اَخزَی الْاَعَادِی

fasub-haan-al-lazee akhz-al-a’aadi

پاک ہے وہ خدا جس نے میرے دُشمنوں کی پکڑ کی ہے

Holy is He who has confounded my foe

اس شعر پر نوٹ ہے:قاعدہ یسرنا القرآن بچوں کے لیے بیشک مفید چیز ہے۔اس سے بہتر اور کوئی طریقۂ تعلیم خیال میں نہیں۔

حضرت پیر منظور محمد صاحب رضی اللہ عنہ نے سال ۱۹۰۴ء میں ’’قائدہ یسرناالقرآن ‘‘کے نام سے چھوٹے بچوں، بچیوں، ناخواندہ بالغان اور مختلف پس منظر کے نومسلموں کو قرآن کریم کی تلاوت سکھانے کے لیے یہ قاعدہ ایجاد کیا اور حضرت اقدس مسیح موعودعلیہ السلام کے بچوں کو اس کی مدد سے جلدی قرآن پاک پڑھادیا۔

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button