یورپ (رپورٹس)

مجلس انصاراللہ ناروے کے زیر انتظام جلسہ سیرۃ النبی صلی اللہ علیہ وسلم کا بابرکت انعقاد

اللہ تعالیٰ کے فضل سے مورخہ ۵؍اکتوبر۲۰۲۴ء بروز ہفتہ مجلس انصاراللہ ناروے کو جلسہ سیرۃ النبیﷺ منعقد کرنے کی توفیق ملی۔

جلسے کا آغاز بعد از نماز ظہر و عصر مسجد بیت النصر، اوسلو میں مکرم ڈاکٹر احمد رضوان صادق صاحب صدرمجلس انصاراللہ ناروے کی زیر صدارت تلاوت قرآن کریم و ترجمہ اور نظم سے ہوا۔ پھر کرم صدر مجلس نے ’’درود شریف کی برکات اور اس کے فضائل‘‘ پر روشنی ڈالتے ہوئے کثرت سے درود شریف پڑھنے کی طرف توجہ دلائی۔ بعدہٗ خاکسار (قائد تبلیغ مجلس انصاراللہ ناروے) نے ’’آنحضورﷺ بحیثیت داعی الیٰ اللہ‘‘ کے عنوان پر تقریر کی اور مختلف واقعات بیان کیے۔ بعدازاں مکرم رانا مبشر احمد صاحب قائد عمومی نے ’’خاتم النبیینﷺ‘‘ کے موضوع پر ایک پریزنٹیشن پیش کی۔ مکرم چودھری افتخار حسین اظہر صاحب نے حضرت مسیح موعودؑ کا فارسی نعتیہ کلام مع ترجمہ خوش الحانی سے پیش کیا۔ پروگرام کی آخری تقریر مکرم فیصل سہیل صاحب سیکرٹری تبلیغ نے ’’آنحضورﷺ اور آپؐ کے صحابہؓ کا باہمی تعلق ‘‘کے موضوع پر کی۔ دعا کے ساتھ یہ بابرکت جلسہ اپنے اختتام کو پہنچا جس کے بعد تمام شاملین کی خدمت میں کھانا پیش کیا گیا۔

(رپورٹ: خالد محمود ملک۔ قائد تبلیغ مجلس انصاراللہ ناروے)

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button