افریقہ (رپورٹس)

مجلس خدام الاحمدیہ Bo ڈسٹرکٹ سیرا لیون کا سالانہ اجتماع

(سید سعید الحسن شاہ۔ نمائندہ روزنامہ الفضل انٹرنیشنل)

محض اللہ تعالیٰ کے فضل سے مجلس خدام الاحمدیہ ضلع Bo ڈسٹرکٹ، سیرالیون کو مورخہ ۱۴؍ستمبر۲۰۲۴ء کواپنا سالانہ اجتماع منعقد کرنے کی توفیق ملی۔

رجسٹریشن صبح دس بجے شروع ہوئی۔ سب خدام نے حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ کی خدمت اقدس میں دعائیہ خطوط لکھے۔

پہلے اجلاس کا باقاعدہ آغاز مکرم عقیل احمد صاحب ریجنل مبلغ Bo، سیرالیون کی زیر صدارت تلاوتِ قرآنِ کریم و ترجمہ، عہد اور نظم مع ترجمہ سے ہوا۔ مولوی عبداللطیف بایاں صاحب (لوکل مشنری بو) نے ’’رسول اللہﷺ کی سیرت طیبہ‘‘ اور ’’اجتماع کی اہمیت‘‘ پر تقریر کی۔ مکرم ریجنل مبلغ صاحب نے دعا کرائی جس کے بعد پہلا اجلاس اختتام کو پہنچا۔

دعا کے بعد علمی مقابلہ جات کروائے گئے جو مغرب تک جاری رہے۔ ان میں تلاوت قرآن کریم، اذان، حفظِ قرآن، حفظ حدیث، حفظِ عہد و حفظِ وعدہ اطفال، حفظِ قصیدہ، تقریر اور مضمون نویسی وغیرہ کے مقابلہ جات شامل تھے۔ سات بجے نماز مغرب و عشاء جمع کر کے ادا کی گئیں۔

نمازوں کی ادائیگی کے بعد پہلے روز کا دوسرا اجلاس شروع ہوا۔ تلاوت قرآن کریم و ترجمہ اور نظم کے بعد ’’رشتہ ناطہ‘‘کے موضوع پر مولوی عبداللطیف بایاں صاحب (لوکل مشنری بو) نے تقریر کی۔بعدہٗ تقریب تقسیم انعامات ہوئی۔ مکرم الحاج ہارون جاہ صاحب ریجنل صدر نے خدام کو ان کی ذمہ داریوں کی طرف توجہ دلائی اور پھر دعا کے ساتھ اس بابرکت اجتماع کا اختتام ہوا۔

اجتماع کی کُل حاضری ۳۲۵؍تھی جس میں ۱۱۵؍اطفال اور ۲۱۰؍خدام شامل تھے۔ الحمدللہ علیٰ ذالک

(رپورٹ: سید سعید الحسن شاہ۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل)

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button