ارشادِ نبوی

حدیبیہ کے دن آنحضورﷺ کا ایک معجزہ

سالم نے حضرت جابر بن عبد اللہ رضی اللہ عنہما سے روایت کی۔ انہوں نے کہا: حدیبیہ کے دن لوگوں کو پیاس لگی اور نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے ایک چھوٹا سالوٹا تھا اور آپؐ نے وضو کیا۔ لوگ بیتاب ہو کر اس کی طرف لپکے۔ آپؐ نے فرمایا: تمہیں کیا ہوا؟ انہوں نے کہا: ہمارے پاس پانی نہیں کہ ہم وضو کریں اور نہ اتنا پانی ہے کہ پیئیں۔ صرف وہی ہے جو آپؐ کے سامنے ہے۔ آپؐ نے اس لوٹے میں اپنا ہاتھ رکھ دیا تو پانی آپؐ کی انگلیوں کے درمیان سے چشموں کی طرح پھوٹنے لگا۔ ہم نے پانی پیا اور وضو بھی کیا۔ میں نے پوچھا: تم کتنے تھے ؟ انہوں نے کہا: اگر ہم ایک لاکھ ہوتے تو بھی ہمیں کافی ہو تا۔ ہم پندرہ سو تھے۔

(بخاری کتاب المناقب . بَابُ عَلاَمَاتِ النُّبُوَّةِ فِي الإِسْلاَمِ)

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button