اطلاعات و اعلانات

اطلاعات و اعلانات

نوٹ: اعلانات صدر؍ امیر صاحب حلقہ؍جماعت کی تصدیق کے ساتھ آنا ضروری ہیں

سانحہ ارتحال

اطہر احمد چودھری صاحب جماعت احمدیہ تھارنٹن ہیتھ لندن تحریر کرتے ہیں کہ خاکسار کے والد بزرگوار چودھری ظفراحمد صاحب آف دھیر کے کلاں،گجرات مورخہ ۱۰؍نومبر۲۰۲۴ء بروز اتوار بقضائے الٰہی وفات پا گئے۔ اناللہ و انا الیہ راجعون

مرحوم بوجہ روزگار اٹک شہر میں رہائش پذیر تھے اور ریٹائر منٹ کے بعد اٹک شہر میں ہی مستقل رہائش اختیار کرلی۔ مرحوم کچھ عرصہ سے گردوں کے عارضہ میں مبتلا تھے۔

مرحوم کو بطور امیر جماعت احمدیہ ضلع اٹک کے علاوہ متعدد دیگر عہدوں پر بھی خدمات سرانجام دینے کی توفیق ملی۔ والد محترم اللہ تعالیٰ کے فضل سے موصی تھے۔ نماز جنازہ مورخہ ۱۱؍نومبر بروز سوموار بعد از نمازِ عصر مسجد مبارک ربوہ میں ادا کی گئی اور بہشتی مقبرہ میں تدفین کے بعد اجتماعی دعا ہوئی۔

احبابِ جماعت سے دعا کی درخواست ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کے درجات بلند فرمائے، اُن کی نیکیاں اُن کی نسلوں میں جاری رکھے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ آمین

اطلاعات و اعلانات ۱۳ نومبر ۲۰۲۴ء

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button