متفرق

ربوہ کا موسم (۱۵ تا ۲۱؍ نومبر٫۲۰۲۴)

۱۵؍نومبر جمعۃ المبارک کو فضا بدستور ابر آلود تھی۔ سورج کی کرنیں زمین پر نہیں پہنچ رہی تھیں ، ٹھنڈ میں اضافہ محسوس ہوتا تھا۔ٹمپریچر زیادہ سے زیادہ ۲۴؍ اور کم سے کم ۱۶؍درجہ سینٹی گریڈ تھا۔ ہفتہ کو صبح سے ہی ہلکی سموگ فضا میں موجود تھی۔ جس کی وجہ سے سورج کی کرنیں خاطر خواہ نہیں پہنچ رہی تھیں۔ ہوا بند تھی لیکن سردی موجود تھی۔ دوپہر کے وقت آسمان کچھ صاف ہوا اور سورج نے زمین پر کرنیں بکھیردیں اس طرح موسم کی خنکی میں کمی واقع ہوگئی ، اتوار کو فضا میں سموگ موجود تھی، مطلع صاف نہ ہونے کی وجہ سےسورج بھی اپنی کرنیں بکھیر نہیں رہا تھا۔ ہلکی ہوا کی وجہ سے خنکی موجود تھی۔ سوموار کو دن کے پہلے حصہ میں سورج نے اپنا چہرہ چھپائے رکھا تاہم دوپہر کے بعد سموگ ختم ہوگئی اور سورج اپنی آب و تاب سے چمکنے لگا۔ منگل کو صبح سے ہی آسمان بالکل صاف تھااور سارا دن دھوپ موجود رہی۔ باہر نکلنے پر کسی قدر گرمی محسوس ہوتی تھی۔ ٹمپریچر زیادہ سے زیادہ ۲۶؍ اور کم سے کم ۱۵؍درجہ سینٹی گریڈتھا۔بدھ کو بھی سموگ کے حوالے سے موسم صاف رہا۔ اب سورج خوب چمکنے لگا ہے ۔ہواؤں کا رخ تبدیل ہونے سے ربوہ سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں سموگ کی شدت میں کمی واقع ہوگئی ہے، بدھ اور جمعرات کو دھوپ تیز تھی تاہم ٹھنڈی ہوا نے موسم معتدل بنا دیا۔ (ابو سدید)

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button