یورپ (رپورٹس)

مجلس انصار اللہ ناروے کے زیراہتمام پہلے سکینڈینیوین مقابلہ حسنِ قراءت کا بابرکت انعقاد

محض اللہ تعالیٰ کے فضل اور احسان کے ساتھ مورخہ ۲؍نومبر۲۰۲۴ء بروز ہفتہ مجلس انصار اللہ ناروے کو پہلا سکینڈینیوین مقابلہ حسنِ قراءت منعقد کرنے کی توفیق ملی جس کا مقصد احباب جماعت کے دلوں میں قرآن کریم کی محبت کو بڑھانے اور اسے صحیح تلفظ کے ساتھ پڑھنے کی طرف توجہ دلانا تھا۔ یہ مقابلہ آن لائن منعقد کیاگیا اور اس کی لائیوسٹریمنگ بھی کی گئی۔

اس کی تیاری جولائی سے ہی شروع کردی گئی تھی اور نصاب بنا کر تمام متعلقہ ممالک کے صدران کو بھیج دیا گیا تھا۔ بعض ممالک میں مقابلہ میں حصہ لینے سے پہلے مقامی طور پر بھی مقابلہ کروایا گیا۔

اس مقابلے میں ناروے، سویڈن، فن لینڈ اور ڈنمارک کو شامل ہونے کے ليے دعوت دی گئی۔ یہ مقابلہ مکرم ڈاکٹر احمد رضوان صادق صاحب صدر مجلس انصار اللہ ناروے کی زیر صدارت شام چھ بجے شروع ہوا۔ کُل ۱۴؍انصار نے حصہ لیا۔ ججز کے فرائض مکرم حافظ فضل ربی صاحب نے لندن سے، مکرم حافظ محمد ظفراللہ صاحب نے جرمنی سے اور مکرم حافظ اسماعیل صاحب نے گھانا سے سرانجام دیے۔ اس مقابلے میں مکرم رانا مبشرمحمود صاحب ناروے نے پہلی پوزیشن، مکرم بشارت احمد صابرصاحب ناروے نے دوسری پوزیشن اور مکرم عبدالمنعم ناصرصاحب ناروے نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔

مقابلے کے اختتام پر تمام منصفین نے تلاوت قرآن کریم کے درست انداز کے بارے میں انتہائی مفید نصائح کیں اور مکرم حافظ فضل ربی صاحب نے قرآن کریم کی تلاوت کی اہمیت اور اس کی کمال فصاحت و بلاغت پر بھی روشنی ڈالی۔ آخر میں مکرم صدر صاحب نے تمام شاملین کا شکریہ ادا کیا۔ دعا کے ساتھ اس پروگرام کا اختتام ہوا۔

(رپورٹ: ڈاکٹر سیف الرحمٰن۔ قائد تعلیم القرآن ناروے)

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button