متفرق

شاملین جلسہ کے لیے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ والسلام کی دعا

حضرت مسیح موعودؑ فرماتے ہیں:’’ہریک صاحب جو اس للّہی جلسہ کے لئے سفر اختیار کریں ۔ خدا تعالیٰ اُن کے ساتھ ہو اور اُن کو اجرعظیم بخشے۔ اور ان پر رحم کرے اور ان کی مشکلات اور اضطراب کے حالات اُن پر آسان کر دیوے اور اُن کے ہمّ و غم دُور فرماوے۔ اور ان کو ہر یک تکلیف سے مخلصی عنایت کرے۔ اور ان کی مُرادات کی راہیں اُن پر کھول دیوے اور روز آخرت میں اپنے اُن بندوں کے ساتھ اُن کو اٹھاوے جن پر اس کا فضل و رحم ہے اور تا اختتام سفر اُن کے بعد ان کا خلیفہ ہو۔ اے خدا اے ذوالمجد و العطا اور رحیم اور مشکل کُشایہ تمام دعائیں قبول کر اور ہمیں ہمارے مخالفوں پر روشن نشانوں کے ساتھ غلبہ عطا فرما کہ ہر یک قوت اور طاقت تجھ ہی کو ہے۔ آمین ثم آمین‘‘۔ (اشتہار ۷؍دسمبر۱۸۹۲ء۔ مجموعہ اشتہارات جلداول صفحہ ۳۴۲)

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button