مجلس انصار اللہ نارتھ ایسٹ ریجن، برطانیہ میں ایثار فورم کا انعقاد

اللہ تعالیٰ کے فضل سے مجلس انصار اللہ نارتھ ایسٹ ریجن، برطانیہ نے مورخہ ۲۰؍اکتوبر۲۰۲۴ء بروز اتوار مسجد المہدی، بریڈ فورڈ میں ایک ریجنل ایثار فورم کا اہتمام کیا جس میں قریباً ۷۰؍ انصار نےشرکت کی۔ مکرم عرفان احمد صاحب قائدایثارمجلس انصار اللہ یوکے اس پروگرام میں شرکت کے لیے اپنی ٹیم کے ہمراہ خاص طور پر لندن سے تشریف لائے۔

نماز ظہر و عصر کی ادائیگی کے بعد تلاوت قرآن کریم و ترجمہ سے پروگرام کا باقاعدہ آغاز ہوا جس کے بعد ڈاکٹر روحان احمد ناصر صاحب نے ایک پریزنٹیشن کے ذریعہ ‘بڑھتی عمر کے ساتھ صحت مند اور مستعد رہنے کے طریقہ کار’ پر روشنی ڈالی۔ یہ پریزنٹیشن نہ صرف انتہائی معلوماتی تھی بلکہ انصار بھائیوں نے پریزنٹیشن کے دوران مختلف حصوں، مشقوں اور ورکشاپس میں بھی بھرپور حصہ لیا۔ بعدازاں قائد صاحب ایثار نے بھی ایک پریزنٹیشن پیش کی جس میں شعبہ ایثار کے مختلف پہلوؤں کواُجاگر کیا گیا۔ اس ضمن میں حاضرین اور اُن کے درمیان مفید اور باہمی گفتگو ہوئی اور قائد صاحب ایثار نے متعدد سوالات کے جواب بھی دیے۔ دعا سے اس پروگرام کا اختتام ہوا جس کے بعد شاملین کی خدمت میں کھانا پیش کیا گیا۔

مرکزی وفد ریجنل و نائب ناظم ا علیٰ کے ہمراہ تین بزرگ انصار بھائیوں سے ملنے اُن کے گھربھی گئے جو بوجوہ پروگرام میں شامل نہیں ہوسکے تھے۔ وفد نے ان بزرگ انصار کے ساتھ کچھ وقت گزارا اور اُنہیں تحائف بھی دیے۔

(رپورٹ :عاصم سلیم۔ ناظم اعلیٰ نارتھ ایسٹ ریجن، برطانیہ)

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Check Also
Close
Back to top button