یورپ (رپورٹس)

جرمنی کی لوکل امارت ریڈشٹڈ میں جلسہ سیرۃ النبیﷺ کا انعقاد

محض اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے مورخہ ۳؍نومبر۲۰۲۴ء کو جرمنی کی لوکل امارت ریڈشٹڈ میں جلسہ سیرۃ النبیﷺ بعد از نماز ظہر و عصر مسجد بیت العزیز میں منعقد ہوا۔ اس بابرکت جلسے کی صدارت مہمانِ خصوصی مکرم شمشاد احمد قمر صاحب پرنسپل جامعہ احمدیہ جرمنی نے کی۔

پروگرام کا آغاز تلاوت قرآن کریم و ترجمہ اور نظم سے ہوا۔ بعدازاں مکرم سعود احمد صاحب مربی سلسلہ نے بچوں کے ليے کوئز پروگرام پیش کیا جس میں آنحضرتﷺ کی زندگی کے مختلف واقعات و معلومات پر مشتمل سوالات شامل تھے۔ اس میں افراد جماعت نے بہت دلچسپی ظاہر کی۔ ایک ترانے کے بعد مکرم سعود احمد صاحب مربی سلسلہ نے جرمن زبان میں تقریر کی جس میں آنحضرتﷺ کی عائلی زندگی اور ازواجِ مطہراتؓ سے تعلق اور ان کے ساتھ حسن سلوک پر روشنی ڈالی۔اختتامی تقریر میں مہمانِ خصوصی نے آنحضرتﷺ کی طہارت و پاکیزگی اور توکل علیٰ اللہ پر روشنی ڈالی جو ہمارے ليے خصوصاً نمونہ ہے۔

ضروری مرکزی اعلانات کے بعد صدرِ مجلس نے دعا کروائی اور جلسہ کے اختتام پر تمام شاملین کی خدمت میں کھانا پیش کیا گیا۔

جلسے کا دورانیہ دو گھنٹے رہا اور شاملین کی تعداد ۴۵۰؍رہی۔ الحمدللہ

(رپورٹ: رشید علی زاہد۔ سیکرٹری تربیت ریڈشٹڈ، جرمنی)

٭…٭…٭

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button