اطلاعات و اعلانات

اطلاعات و اعلانات

نوٹ: اعلانات صدر؍ امیر صاحب حلقہ؍جماعت کی تصدیق کے ساتھ آنا ضروری ہیں

اعلانات ولادت

٭… نفیس احمد کاہلوں صاحب جماعت Ash، آلڈرشوٹ اعلان کرواتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ نے اپنے فضل سے مورخہ ۹؍جون۲۰۲۴ء بروز اتوار خاکسار کی بیٹی عالیہ صدف زوجہ اسحاق احمد ولد طاہر احمد کو بیٹے سے نوازا ہے۔ حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے ازراہ شفقت بیٹے کا نام رغیب احمد عطا فرمایا ہے۔ بچہ اور ماں باپ اللہ تعالیٰ کے فضل سے وقف نو کی بابرکت تحریک میں شامل ہیں۔

٭… شیخ حارث احمد صاحب تحریر کرتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ نے اپنے خاص فضل و کرم سے خاکسار کے بیٹے عزیزم حافظ ثاقب احمد بلال (مربی سلسلہ) اور بہو عزیزہ حافظہ عنبرین صباحت (واقفۂ نو) کو مورخہ ۱۸؍جون ۲۰۲۴ء کو بیٹی کی نعمت سے نوازا ہے۔ حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے از راہ شفقت بچی کا نام ماہم ثاقب عطا فرمایا ہے۔ بچی وقف نو کی با برکت تحریک میں بھی شامل ہے۔ نو مولود بچی مکرم اسد اللہ غالب صاحب کی نواسی ہے۔

احباب جماعت سے دعا کی درخواست ہے کہ اللہ تعالیٰ تمام نومولود بچوں کو صحت و سلامتی والی لمبی زندگی عطا فرمائے، نیک نصیب کرے ، مقبول خادم دین بنائے اور والدین کے لیے قرة العین اور ان کا فرمانبردار بنائے۔ آمین

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button