یورپ (رپورٹس)

جماعت Rhein-Hunsrück، جرمنی میں جلسہ یوم خلافت کا انعقاد

اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے جرمنی کی جماعت Rhein-Hunsrückکو مورخہ ۲۵؍مئی بروز ہفتہ اپنا جلسہ یوم خلافت منعقد کرنے کی توفیق ملی۔

جلسے کا آغاز جماعت کے جنرل سیکرٹری مکرم عباس محمود صاحب کی زیر صدارت تلاوت قرآن کریم و ترجمہ سےہوا۔ بعد ازاں مولود احمد صاحب نے جرمن زبان میں ’’اس زمانہ میں خلافت کی ضرورت واہمیت‘‘ پر تقریر کی جس پر حاضرین سے اردو میں اس جرمن تقریر کے بارے میں تبادلہ خیال کرنے کو کہا گیا۔ اس کے بعد خاکسار(مربی سلسلہ) نے ’’خلافت اور جماعت کے باہمی پیارکے تعلق‘‘ کے موضوع پر تقریر کی۔ تقاریر کے بعد کوئز پروگرام ہوا جس میں خدام و اطفال سے خلافت کےموضوع پرعزیزم فراست احمد صاحب نے جرمن اور اُردو زبان میں سوالات کیے۔ ممبرات لجنہ اماء اللہ و ناصرات بھی اس بابرکت جلسہ میں شامل ہوئیں۔ اس جلسہ میں حاضری ۴۶؍رہی۔ اختتامی دعا کے بعد تمام شاملین کی خدمت میں کھانا پیش کیا گیا۔(رپورٹ: جاوید اقبال ناصر۔ مربی سلسلہ وٹلش، جرمنی)

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button