سکول کے اساتذہ اور طلبہ کا جرمنی کی مسجد حمد Wittlichکا دورہ
اللہ تعالیٰ کے فضل سے مورخہ ۲۹؍اپریل کو پرائمری سکول کے ۳۵؍ طلبہ اور دو اساتذہ کو مسجد حمد جماعت Wittlich،جرمنی کا دورہ کرانے کا موقع ملا۔
سب سے پہلے مہمانوں کو مسجد کا مردانہ حصہ دکھایا گیا۔ مسجد میں طلبہ قطاروں میں بیٹھے جبکہ اساتذہ کےبیٹھنے کے لیے کرسیاں مہیا کی گئیں۔ ان کو تمام نمازوں کے نام اور اوقات سے اور اسی طرح اذان کے طریق کار سے آگاہی کروائی گئی۔ اسلام اور احمدیت کے بارے میں معلومات دیتے ہوئے حضرت مسیح موعودؑ اور خلفائے کرام کاتعارف بھی کرایا گیا۔ اس کے بعد وٹلش جماعت کی کاوشوں کی ایک ویڈیو دکھائی گئی ۔آخر میں سوالات کے جواب دیے گے۔
اساتذہ اور بعض بچیوں نے لجنہ اماء اللہ کی نمائندہ محترمہPetra فائزہ ظفر صاحبہ سے بھی سوالات کیے جن کے موصوفہ نے جواب دیے۔ بعد ازاں مہمانوں کو ریفریشمنٹ پیش کی گئی۔ روانگی سے قبل مسجد کے زنانہ حصے کا بھی دورہ کروایا گیا۔ آخر میں انہوں نے اجازت لے کر گروپ فوٹو لیا اور رخصت ہوئے۔
(رپورٹ: جاویداقبال ناصر۔ مربی سلسلہ وٹلش جرمنی)